جوا بازی شطرنج

 جوا بازی شطرنج

چوپڑ اور تمام وہ کھلیں جن پر بازی لگائی جائے پس اس میں تاش بازی بھی شامل ہے
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا اس کا فروخت کرنا اور اس کی قیمت کھانا
حرام ہے اس سے کھیلنا شرک ہے کھیلنے والے پر سلام کہنا گناہ ہے اور یہ گناہ کبیرہ
ہے اور اسمیں ہاتھ ڈالنے والا ایسا ہے جیسا کہ خنزیر کے گوشت میں ہاتھ ڈال رہا ہو
اور اس کو دیکھنا ایسا ہے جس طرح کہ اپنی ماں کی شرمگاہ کی طرف دیکھ رہا ہو اور
کھیلنے والوں پر سلام کرنا گناہ ہے اور ایسے لوگوں کی باز گشت جہنم ہے ۔ الخبر

جناب رسالتمابؐ سے دریافت کیا گیا کہ میسر (جوئے) سے کیا مراد ہے ؟ تو آپ نے
فرمایا وہ کھیل جس پر بازی لگائی جائے حتا کہ گوٹیاں اور اخروٹ بھی اس میں شامل
ہیں۔ روایت میں ہے کہ قریش اپنی بیویوں اور ماؤں کو داؤ پر کھ لیتے تھے اور اللہ
نے اس سے ان کو منع فرمایا

امام جعفر صادق علیہ السلام سے دریافت کیا گیا کہ اگر بچے جوا کھیلیں مثلاً
اخروٹ بازی کریں تو کیا کیا جائے آپ نے فرمایا ان کے جیتے ہوئے پیسوں سے کھانا
حرام ہے حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے فرمایا ہر وہ فعل جو ذکر خدا سے روکے
وہ لہو و لعب ہے اور اسمیں شامل ہونا گناہ ہے ۔

Similar Posts

  • خوش خلقی

    حضرت رسالتمابؐ نے فرمایا خوش خلقی  نصف دین  ہے  یعنی  باقی  تمام صفات ملکر نصف دین ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ باقی  تمام اچھی  عادات انسان میں  ہوں  لیکن وہ بداخلاق ہوتو ایسے  شخص  کا دین پھر بھی ادھورا ہے آپ نے فرمایا بروز محشر میزان  عدل کے پلڑے میں حسن خلق  سے…

  • تعداد انبیاء – نور پیغمبر

    تعداد  انبیاء ہمارے عقیدہ کے مطابق  بنا بر مشہور ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء اللہ نے مبعوث فرمائے ہیں سب سے پہلا نبی حضرت آدم علیہ السلام  اور سب سے آخری  نبی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اور آخری پیغمبر جس کا ہم کلمہ پڑھتے ہیں  وہ تمام گذشتہ انبیاء سے…

  • خلقت نوری

    حضرت پیغمبر کی مشہور ومعروف حدیث ہے اول ماخلق اللہ نوری یعنی سب سے پہلے خدانے میرے نور کو پیدا کیا پس وہ نور جواول مخلوق ہے چہاردہ معصومین علہیم  السلام اسی ایک ہی نور سے ہیں یعنی پیغمبر اور جناب فاطمہ اور بارہ امام پس نوری تخلیق میں مخلوق اول ہونے کا شرف ان…

  • خوف و رجا

    بکثرت احادیث محمدؐ و آل محمد علیہم السلام سے وارد ہیں کہ مومن کا یمان خوف اور رجا کے دونوں پہلوؤں میں ہوتا ہے پس مومن وہ ہے جس کے دل میں جس قدر خوف خدا ہو اسی قدر امید رحمت بھی ہو اگر دل میں خوف ہو اور امید رحمت نہ ہو تب بھی…

  • امام غائب

    ہمارا عقیدہ ہے کہ پیغمبر کا آخری  جانشین بارہواں امام حضرت مہدی علیہ السلام  غائب ہیں اور طویل غیبت کے بعد  اللہ کے امر سے ایک دن ظہور فرمائیں گے  اور حضرت عیسیٰ  علیہ السلام  چرچ چہارم سےاتر کر انکی بیعت کرکے انکی اقتدا میں نماز پڑھیں گے انکی حکومت پوری روئے زمین  پر ہوگی…

  • دیاثت

     دیاثت  حضرت رسالتمابؐ نے فرمایا کہ خوشبو پاچ سو سال کے فاصلہ سے سونگھی جا سکتی ہے لیکن اپنے والدین کا نافرمان اور دیوث جنت کی خوشبو سے بھی محروم رہیں گے  لوگوں نے دیوث کا معنی پوچھا تو آپ نے فرمایا دیوث وہ ہے جس کی عورت زناکار ہو اور اس کے علم میں…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *