افعال
حج : (1) احرام (2) وقوف
عرفات (3) وقوف مشعر (4) افاضہ
(5) ۔۔۔جمرہ عقبہ (6) نحر
یا ذبح (7) حلق کرانا (8) مکہ میں آکر طواف زیارت (9) دورکعت
طواف (10) سعی
درمیاں صفا و مروہ کے (11) طواف نساء
(12) دو رکعت نماز
طواف (13) مبیت منی (14) رعیٰ جمار ثلٰث۔
احرام حج : احرام باندھنے کا
طریقہ ، کپڑے ، نیت وغیرہ وہی ہیں جو پہلے بیان ہوچکے ہیں اور جو چیزیں احرام کی
حالت میں حرام ہوجاتی ہیں ان کا بیان گذر چکا ہے۔
مسئلہ:۔ حج کا احرام مکہ معظمہ کے جس مقام سے باندھے جائز
ہے لیکن مسجد الحرام با مقام ابراہیم سے باندھنا افضل ہے۔
مسئلہ: احرام حج ایسے وقت میں باندھے کہ نویں ذوالحج
کو وقوف عرفات کےلئے پہنچ سکے اور ہتر یہ
ہے کہ آٹھویں ذی الحج کو احرام باندھ کر روانہ ہوجائے اور رات کو مقام منیٰ میں
رہے اور نویں کے روز وہاں سےروانہ ہوکر عرفات کے مقام پر جائے احرام باندھ کر لبیک
کےکلمات گذشتہ کو زبان پر جاری کرے اور جب مقام البطح پر پہنچے تو اآواز بلند لبیک
کہے۔
Leave a Reply