anwarulnajaf.com

تفسیر میں موجود ” ز ” سے شروع ہونے والے موضوعات | تفسیر انوار النجف جلد 15 | tafseer anwar ul najaf jild 15 | shia books online

زبور: حضرت داﺅد ؑ سواری پر زین رکھنے کاحکم
دیتے تھے اور زین رکھنے سے پہلے زبو ر کو ختم کر لیتے تھے (ج۱ص ۰۵)

٭      حضرت داﺅد ؑ پر نازل ہونے والی کتاب کا نام
زبور ہے ویسے ہر کتا ب کو زبو ر کہتے ہیں (ج۹ ص ۷۳،۷۵۲)

٭      زبور اور کتاب کے معنی میں فرق یہ ہے کہ
لکھی ہوئی کو کتاب کہتے ہیں اور پتھر یا دیوار پر کندہ شدہ کو زبور کہا جاتا ہے
(ج۱۱ ۳۶۲)

زرّہ: حضرت داﺅد ؑ نے زرہ کی ایجاد کی اللہ
فرماتا ہے ہم نے حضرت داﺅد ؑ کو صنعت لبوس تعلیم دی، لبوس ہر جنگی ہتھیار کو کہتے
ہیں اور مروی ہے کہ آپ ہر روز ایک زرّہ تیار کر لیتے تھے کیونکہ آپ کے ہاتھ میں
لوہا گندھے ہوئے آٹے کی طرح نرم ہو جاتا تھا۔

٭      ایک دن زرّہ بنا رہے تھے تو حضرت لقمان آکر
بیٹھ گئے خیال آیا پوچھ لوں کیا بنا رہے ہو؟ پس چپ رہے جب زرہ تیار ہوئی تو داﺅد
نے خود پہن کر کہا کیا اچھا جنگی لباس ہے تو حضرت لقمان ؑ نے کہا خاموشی بہت بڑی
حکمت ہے حضرت داﺅد ؑ نے کہا بے شک آپ کا لقب حکیم بجا ہے (ج۱۱ص۰۳۱)

زرد: زرد رنگ کی گائے ذبح کر نے کا بنی
اسرائیل کو حکم ہوا تھا۔

٭      حدیث میں ہے کہ جو شخص زرد رنگ کا جوتا پہنے
جب تک جوتا اس کے پاﺅں میں رہے گا اس کو خوشی نصیب ہو گی اور مال و علم نصیب ہو گا
(ج۲ص ۳۲۱)

زقّوم : جب حضور نے آیت پڑھی جس میں زقوم کو
دوزخیوں کی غذا کہا گیا ہے تو ابن زبعری نے فوراً کہ دیا کہ بربر کی زبان میں مکھن
اور کھجور کو زقوم کہتے ہیں عوام چونکہ زقوم سے آشنا نہ تھے پس ابوجہل نے اپنی
کنیز سے کہا کہ جاﺅ ز قوم لے آﺅ پس وہ کھجوروں پر مکھن ڈال کر لے آئی ابوجہل نے
حاضرین کو اس کے کھانے کی دعوت دی اور کہا یہی وہ زقوم ہے جس سے محمد ہمیں ڈراتا
ہے (ج۲۱ص ۰۴،۱۴،۰۷۲-ج۳۱ص۷)

زکوٰة: زکوٰة کا حکم(ج۲ص ۲۰۱،۶۳۱)

٭      زکوٰة ادا نہ کرنے والے کا عذاب
(ج۴ص۰۹-ج۴۱ص۶۹، ۶۳۱)

٭      زکوٰة ادا نہ کرنے کے بہانہ سے ابو بکر کے
حکم سے جن لوگوں کو قتل کیا گیا وہ مرتد نہیں بلکہ پکے مسلمان تھے (مالک بن نویرہ
اور اس کا خاندان بنی یر بوع اور بنو حنفیہ) ان کا قصور یہ تھا کہ حضرت علی ؑ کو
چھوڑ کر کسی دوسرے کو خلیفہ رسول نہیں مانتے تھے (ج۵ ص ۲۶۱)

٭      زکوٰة ادا نہ کرنے والے کی مذمت (ج۲ص ۲۰۱)

٭      وہ حق جس کی ادائیگی نہ کرنے پر گرفت ہو گی
وہ زکوٰ ة ہے اور جس کی عدم ادائیگی پر مواخذہ نہیں ہو گا وہ فصل کی کٹائی کے موقع
پر سائلین کو مٹھی بھر دینا ہے (ج۵ص ۲۶۲)

٭      انگوٹھی کی زکوٰة حضرت علی ؑ نے دی (ج۵ص
۹۲۱)

٭      مومن کی نشانیوں میں سے ہے زکوٰة ادا کرنا
(ج۶ص ۴۶۱،۶۶۱ -ج۷ص۵۹)

٭      زکوٰة نہ ادا کرنا فقر کو لاتا ہے (ج۱۱ص
۱۲۱)

٭      زکوٰة کا بیان اور مفصل احکام (ج۷ص ۳۷ تا
۷۸)

٭      ثعلبہ کا واقعہ جو عرب تھا پھر حضور کی دعا
سے مالدار ہوا اور زکوٰة کے حکم سے انکاری ہو کر زمرہ منافقین میں شامل ہو گیا
(ج۷ص ۸۹، ۹۹)

٭      وجوب زکوٰة کا حکم (ج۷ ص ۵۲۱)

٭      بحار الانوار کی ایک روایت میں ہے کہ حضرت
موسیٰؑ نے اپنی قوم کو زکوٰة ادا کرنے کا حکم دیا جو ایک ہزار میں سے ایک تھا پس
قارون نے ایک عورت کو دو ہزار رشوت دے کر حضرت موسیٰؑ پر زنا کی تہمت لگانے کا
منصوبہ بنایا اور آخر حضرت موسیٰؑ کی بد دعا سے خزانہ سمیت زمین میں دھنس گیا
(ج۱۱ص ۷۵)

٭      حضرت علی ؑ کی زکوٰة انگوٹھی پر فخر رازی کا
اعتراض اور اس کا جواب (ج۵ص ۲۳۱)

قولِ زُور: قول زُور سے بچنے کا حکم
(ج۰۱ص۸۲)

٭      قول زُور سے مراد غنا (گانا) لیا گیا ہے
(ج۰۱ص ۲۷، ۷۸۱)

زکریاؑ: حضرت زکریا ؑ کا حضرت مریم ؑ کی
کفالت کا ذکر (ج۳ص ۰۲۲)

٭      حضرت زکریاؑ کو حضرت یحییٰؑ کی بشارت (ج۳ص
۴۲۲)

٭      حضرت زکریاؑ کی دعا برائے طلب اولاد (ج۹ ص
۷۳۱)

٭      حضرت زکریاؑ کے وعظ سے حضرت یحییٰؑ کا گریہ
(ج۹ ص ۹۴۲)

زلزلہ : زلزلہ قیامت سے زمین کر بلا محفوظ
ہو گی (ج۴ص ۴۱)

٭      قوم صالحؑ زلزلہ اور دھماکہ سے غرق ہوئی
(ج۶ص ۳۵-ج۱۱ص ۳۸)

٭      حضرت شعیب ؑکی قوم بھی زلزلہ سے ہلاک ہوئی
(ج۶ص ۲۶)

٭      مروی ہے جب زنا عام ہو تو زلزلے زیادہ آتے
ہیں (ج۹ ص ج۲) (ج۱۱ص ۱۲۱)

٭      زلزلہء قیامت (ج۰۱ص ۷، ۰۱)

زلیخاؑ : زلیخاسے حضرت یوسفؑ کی شادی (ج۸ ص
۱۹)

٭      شباب زلیخا (ج۸ص۸۴)

زمزم: حضرت اسمٰعیل ؑ کے پاﺅں رگڑنے کی جگہ
سے جاری ہوا (ج۲ ص ۰۸۱)

٭      زمزم آیات بینات میں سے ہے (ج۴ص ۱۱)

٭      حضرت عباس بن عبد المطلب کے پاس زمزم سے
حاجیوں کو پانی پلانے کی ڈیوٹی تھی اور عثمان بن شیبہ کعبہ کا کلیدبردار تھا ان
دونوں نے حضرت علی ؑ پر اپنے اپنے عہدے کا فخر کیا تو آیت اتری اَجَعَلْتُمْ
سِقَایَةَالْحَاجّ (آیت ۹۱، سورہ برائت،ج ۷ ص ۰۳)

٭      زمزم کے کنارے ایک دن حضرت عباس بیٹھے تھے
کہ ایک شامی نے اعتراض کیاکہ حضرت علی ؑ کے ہاتھوں کئی مومن قتل ہوئے ہیں تو ابن
عباس نے جواب دیا کہ حضرت موسیٰؑ و حضرت خضر ؑ کے قتل کی حقیقت کو نہ سمجھ سکے اور
اس کو بے گناہ سمجھ کر حضرت خضر ؑ پر معترض ہوئے حالانکہ حضرت خضر ؑ کے فعل میں
اللہ کی رضا تھی اسی طرح ان کے قتل میں بھی اللہ کی رضا تھی لیکن جاہل اس کی حقیقت
کو کیسے سمجھ سکتے ہیں (ج۹ ص ۲۲۱، ۳۲۱)

٭      ایک مرتبہ زمزم کے کنارہ پر ابن عباس اور
ابو زر غفاری آکر بیٹھے اور انہوں نے حضرت علی ؑ کو حالت رکوع میں انگوٹھی دینے کی
اور آیت ولایت اترنے کی چشم دید حکایت بیان کی (ج۵ص ۹۲۱)

زندگی: جو شخص حج سے فارغ ہو کر اگلے سال کی
حج کی نیت کرے اسکی زندگی بڑھ جاتی ہے (ج۲ص ۴۷۱)

٭      زنا کرنے سے زندگی کم ہو جاتی ہے (ج۹ ص ۷۲)

٭      مروی ہے کہ زیارت امام حسین ؑکرنے والے کی
زندگی میں اضافہ ہو تا ہے (ج۳۱ ص ۸۳۱)

٭      تارک زیارت امام حسین ؑ کی عمر اور رزق میں
کمی آ جاتی ہے (ج۱۱ص ۰۲۲)

٭      زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے نکالنے
کا مطلب (ج۳ص ۳۱۲)

٭      لڑکیاں زندہ درگور کرنے کی
مزمت(ج۵ص۶۵۲،۱۶۲-ج۸ص۸۱۲-ج۹ص۶۲- ج۴۱ص ۱۸۱)

زنا : زنا کی سزا تورات میں بھی رجم تھی
لیکن یہودی علماء امراء طبقہ سے رشوت لے کر توریت میں تحریف کر دیتے تھے ایک دفعہ
یہودیوں کے امراء طبقہ میں سے کسی نے زنا کیا تو اس کو رجم سے بچانے کےلئے حضرت
پیغمبر سے دریافت کیا گیا توآپ نے بھی سزائے رجم بیان فرمائی (ج۳ص ۹۰۲،۰۱۲-ج۵ص
۸۰۱)

٭      زنا سے توبہ کرنے والے کا واقعہ (ج۴ص ۲۵)

٭      زنا ظاہر ہو یا پوشیدہ سب حرام ہے (ج۵ص
۰۵۲-ج۶ص ۹۲)

٭      امام محمد باقرؑ نے فرمایا ایمان کے ہوتے
ہوئے انسان زنا نہیں کر سکتا (ج۶ص ۹۶۱)

٭      حضور نے فرمایا بروز محشر سات شخص اللہ کی
رحمت کے سایہ میں ہوں گے :

 ۱ امام عادل ۲ جوان عابد ۳ محب مسجد ۴ وہ دو شخص
جو اللہ کی اطاعت میں اکھٹے ہوں ۵ وہ شخص جو تنہائی میں اللہ کی عظمت کو یاد کر کے
روئیں ۶ وہ شخص جس کو عورت تنہائی میں زنا کی دعوت دے اور وہ کہے کہ میں اللہ سے
ڈرتا ہوں ۷ وہ شخص جو خفیہ صدقہ کرے (ج۷ص ۷۲)

٭      شب معراج حضور نے زانی مردوں اورزانیہ
عورتوں کو عذاب شدید میں گرفتار دیکھا (ج۸ص ۳۶۲،۴۶۲)

٭      لا تَقْرَبُوْا الزِّنَا (ج۹ص ۸۲)

٭      اگر کوئی شخص کسی کو اپنی عورت سے زنا کرتا
ہوا دیکھے تو اس کےلئے اس کا قتل جائز ہے (ج۹ ص ۸۲)

٭      زنا کی شرعی سزا (ج۰۱ص ۱۱۱)

٭      قذف یعنی زنا کی تہمت لگانے کی سزا
(ج۰۱ص۲۱۱،۷۱۱)

٭      عبادُ الرَّحمن یعنی اللہ کے خاص بندے ان کی
ایک علامت یہ ہے کہ وہ زنا نہیں کرتے (ج۰۱ص ۶۸۱)

٭      زنا گناہان کبیرہ میں سے ہے (ج۳۱ص ۸۵۱)

٭      بوڑھا زانی جنت کی بو نہ سونگھ سکے گا (ج۳۱ص
۲۰۲)

٭      ایک بادشاہ نے اپنی بیٹی یا بہن سے زنا کیا
اور پھر اپنے گناہ پر پردہ ڈالنے کےلئے بہن بیٹی کے نکاح کو قانونی شکل دے دی پس
جن لوگوں نے یہ قانون تسلیم کر لیا ان کو انعامات دئیے گئے اور جنہوں نے انکار
کیا، انہیں آگ کی بھر ی ہوئی خندقوں میں جھونک دیا گیا اور وہی لوگ اصحاب الاخدود
ہیں (ج۴۱ص ۰۰۲)

٭      زنا سے توبہ کرنے والا (ج۶ص ۰۲۱، ج ۱ص ۴۷۱)

زمین: زمین کی تخلیق مقدم ہے یا آسمان کی؟
سوال و جواب (ج۲ص ۷۷-ج۴۱ص ۲۷۱)

٭      زمین و آسمان کا مالک اللہ ہے (ج۴ص
۰۹-ج۳۱ص۴۲۱،۵۲۱)

٭      زمین کی صفات حسنہ اور آگ سے فضیلت (ج۶ص ۰۱)

٭      زمین و آسمان کی پیدائش چھ دنوں میں (ج۲ص
۹۳-ج۱۱ص ۴۴۱-ج۲۱ص ۲۷۱)

٭      زمین کے صفات و خصوصیات (ج ۸ص ۴۰۱،۵۰۱)

٭      زمین و آسمان کا تکوینی و قہری سجدہ صرف
اللہ کےلئے ہے (ج۸ ص ۹۹۱)

٭      بروز محشر زمین تبدیل کی جائیگی (ج۸ ص ۳۶۱)

٭      زمین پر اللہ نے دریا و نہریں انسانی ضرورت
کےلئے پیداکیں (ج۰۱ص ۲۶)

٭      حضرت موسیٰؑ کی بد دعا سے قارون کو زمین نے
نگل لیا (ج۱۱ص ۸۵)

٭      سات زمینیں (ج۴۱ص ۶۵)

٭      زمین کی تخلیق میں انسانی منافع (ج۴۱ص ۷۷،
۹۰۱)

٭      زمین زندہ انسانوں کا مسکن اور مردہ انسانوں
کا مدفن ہے (ج۴۱ص ۸۵۱)

زہد و تقویٰ: امام محمد باقرؑ نے فرمایا
میرے شیعوں کو کہہ دینا کہ میں تمہار اضامن نہیں ہوں مگر پرہیز گاری اور تقویٰ کے
ساتھ (ج۲ص ۷۹۱)

٭      تقویٰ کے مراتب (ج۵ص۵۶۱)

٭      پرہیز گاری کا معنی ہے اللہ کی حرام کردہ
چیزوں سے بچنا (ج۵ص ۹۱۲)

٭      آئمہ کا ترک لذات (ج۶ص ۶۲ تا ۸۲)

٭      حضرت یحییٰؑ کا زہد و تقویٰ (ج۹ ص ۹۴۲)

٭      حضرت پیغمبر نے فرمایا مجھے پسند ہے کہ اللہ
کا عبد و نبی بن کر ایک دن شکم سیر اور دو دن فاقے سے رہوں (ج۲۱ص ۴۹)

٭      امام زین العابدین ؑ نے فرمایا زہد کا آخری
درجہ ورع کا پہلا زینہ ہے اور ورع کا آخری درجہ یقین کی پہلی منزل ہے اور یقین کا
آخری درجہ رضوان پروردگار کی پہلی منزل ہے، فوت ہونے والی چیز کا ارمان نہ کرو اور
مل جانے والی چیز پر خوشی کا اظہار نہ کرو (ج۳۱ص ۴۲۲)

زید بن حارثہ: زید بن حارثہ جو حضور کا
متبنیٰ تھا اس کا زینب سے نکاح ہوا پھر اس نے اس کو اپنی مرضی سے طلاق دے دی تو
حضرت پیغمبر نے بحکم پروردگار اس سے شادی کر لی (ج۴ص ۶۱۱)

زین العابدین ؑ: امام زین العابدین ؑ نے
فرمایا جنہوں نے مچھلی کا شکار کیا وہ مسخ ہو گئے، تو کیا ہو گا ان لوگوں کا جنہوں
نے اولاد پیغمبر کو ناحق قتل کیا اور ان کی حرمت کی ہتک کی؟ (ج۲ص ۰۲۱)

٭      آپ نے فرمایا ہمارے نانا ہمارے حق میں احسان
کرنے کی امت کو فرمائش کر گئے تھے لیکن مسلمانوں نے ہمیں اتنے دکھ پہنچائے کہ اگر
وہ ستانے کی وصیت کر جاتے تو مسلمان ہمیں اس سے زیادہ دکھ نہ پہنچا سکتے (ج۲ص ۳۳۱)

٭      ایک شخص نے امام زین العابدین ؑ سے گستاخانہ
کلام کیا تو آپ اس کے گھر چلے گئے اس کو خیال آیا کہ شاید بدلہ دینے آئے ہیں لیکن
آپ نے فرمایا بھائی جو کچھ تو نے مجھے کہا ہے اگر حق تھا تو میں اس کی اللہ سے
معافی مانگتا ہوں اور اگر غلط تھا تو میں آپ کو معاف کرتا ہوں پس فوراً اس نے
معافی مانگ لی (ج۴ص ۰۵-ج۸ص ۸۷)

٭      آپ واقعہ کربلا کے بعد (۵۳) برس متواتر روئے
(ج۸ ص ۰۴)

٭      آپ سے احوال پرسی کی گئی تو آپ نے فرمایا
ہماری حالت ایسی ہے جس طرح فرعونی دور میں بنی اسرائیل کی تھی (ج۹ص۹۳،۰۴)

٭      امام زین العابدین ؑ دربار شام میں پہنچے تو
لوہے کا گراں طوق ان کی گرد میں تھا (ج۳۱ص ۴۲۲)


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *