anwarulnajaf.com

تیمم کا طریقہ

دونوں
ہاتھوں کو ملا کر اگر انگوٹھی چھلا وغیرہ ہو تو اتار کر اکٹھے زمین پر مارے اور
پھر آپس میں ہاتھوں کو جھاڑ کر پہلے منہ کا مسح کرے باین طور کہ دونوں ہاتھ ملالے
اور انگوٹھے پھیلالے پیشانی کے اوپر سر کے بال اگنے کی جگہ پر رکھے کہ انگوٹھے
پیشانی کی دونوں طرفوں کو گھیر لیں پھر دونوں ہاتھوں کو نیچے کی طرف سرکائے اس طرح
کہ ہتھیلیاں بلکہ ہاتھوں کا باطنی حصہ پیشانی کے چمڑے سے جدا نہ ہو جائے پس ابروؤں
تک ہاتھوں کو لائے پھر اس کے نیچے کا حصہ تیمم میں داخل نہیں البتہ دونوں چھوٹی
انگلیوں کو ناک کی بلند جگہ تک لے آئے اس کےبعد بائیں ہاتھ سے دائیں ہاتھ کی پشت
کا کلائی سے لے کر انگلیوں کے سرے تک مسح کرے پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کی پشت
کا کلائی سے انگلیوں کے سرے تک مسح کرے اور ہاتھوں کے لئے وہ پہلی منہ والی ضرب
کافی ہے ۔ زمین پر دوسری ضرب نہیں نیز وضو اور غسل کے تیمم میں کوئی فرق نہیں بعض
علماء تیمم بدلے غسل کے اگر ہو تو دوسری ضرب ہاتھوں کےلئے کہتے ہیں یعنی سابقہ
طریق سے پہلی ضرب سے منہ اور ہاتھوں کا مسح کرے پھر ایک ضرب زمین پر مار کر صرف
ہاتھوں کا مسح کرے اور بعض فرماتے ہیں کہ اس احتیاط میں بھی وجو اور غسل برابر ہیں
لہذا ہر تیممم میں اس طریق کو اختیار کرے تو خوب ہے۔ 


by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *