حیوانات میں وجوب زکواۃ کے شرائط: حیوانوں میں وجوب ِ زکواۃ کی چار شرطیں ہیں ۔
(1)
نصاب اس کا بیان ابھی ابھی مفصّل گزر چکاہے۔
(2)
سال یعنی سال بربار نصاب
مالک کے پاس موجود رہے اور دوران ِ سال میں کسی وقت کم نہ ہوپس جب گیارہ ماہ گزریں
گے اور باہر ہواں مہینہ شروع ہوگا تو اس مال پر زکواۃ واجب ہوجائے گی۔
(3)
سوم ۔ چرنا یعنی سارا سال باہر چر کر پیٹ بھریں ورنہ اگر
سال کا کچھ حصہ چریں اور کچھ حصہ مالک کے ہاں سے گھاس پر ان کا گزارہ ہوتو زکواۃ
ان پر واجب نہ ہوگی البتہ دوران
سال میں کسی ایک یا دو دن بوجہ بارش کے اگر چرائی
نہ ہوسکے اور مجبوراً ان کو گھر میں چارہ ڈالنا پڑے تو اس صوت میں
زکواۃ معاف نہ ہوگی۔
(4)
یہ کہ عوامل نہ ہوں یعنی ان سے مال بھر کام کوئی نہ لیا جاتا ہو اگر اونٹ سواری یا
برسرداری کے ہوں یا بیل ہل جو تنے یا
کنواں چلانے کےلئے رکھے ہوں تو ان پر
زکواۃ واجب نہ ہوگی۔
مسئلہ:۔ حیوانات میں ان شرطوں میں سے اگر ایک شرط بھی
نہ پائی گئی تو زکواۃ واجب نہ ہوگی۔
مسئلہ:۔ حیوانات
میں ان شرطوں میں سےاگر ایک شرط بھی نہ
پائی گئی تو زکواۃ واجب نہ ہوگی۔
Leave a Reply