خواص سور قرآنیہ
1. سورہ یسین کو لکھ کر بازو پر باندھنے ، لوگ مسخر ہوں گے۔
2. بیمار پر 41 دفعہ سورہ الحمد پڑھنے سے وہ باذن اللہ تندرست ہو گا۔
3. جس پر جادو ہوا ہو اس پر تین دفعہ سورہ بقرہ پڑھی جائے کہ درمیان میں اور کوئی بات نہ کی جائے تو جادو کا اثر ختم ہو جائے گا۔
4. سورہ نساء پڑھنے سے عورت و مرد کا باہمی جھگڑا ہو گا اور اگر عورت اس کو گلے میں باندھے تو بہتر ہے
5. جملہ مطالب کےلئے سورہ مائدہ کا پڑھنا خوب ہے
6. سورہ برات کو 41 دفعہ پڑھے تو دشمن پر فتح ہو گی اپنے سامان میں رکھے تو محفوظ رہے گا ۔
7. قیدی اگر سورہ انفال کو سات دفعہ پڑھے تو باذن اللہ آزاد ہو گا۔
8. دشمن پر فتح و غلبہ کےلئے سورہ یونس کو 21 دفعہ پڑھے اگر اس کو مشک و زعفران سے لکھ کر باندھے تو جن و پری سے محفوظ ہو گا اگر مس کے طشت پر لکھ کر تالاب کے پانی سے دھو کر آٹا خمیرہ کیا جائے اور وہ روٹی مشکوک لوگوں کو کھلائی جائے تو چور کے منہ میں لقمہ پھنس جائے گا ۔
9. سورہ حجر کو زعفران سے لکھ کر دھو کر پینے سے دودھ زیادہ ہوگا لکھ کر جیب میں رکھے تو آمدنی بڑھ جائیگی اور دکان پر لوگوں کا رش ہو گا نیز دشمن مقہور و مغلوب ہوں گے۔
اگر باغ میں دفن کی جائے تو اس کا پھل نہ گرے گا۔
اگر اہل فسق کے درمیان دفن کی جائے تو ان میں پھوٹ پڑ جائے گی اور ہلاک ہوں گے۔
10. سورہ نمل کو لکھ کر دفن کیا جائے تو باغل کا پھل گر جائے گا۔
اہل فسق میں دفن کی جائے تو وہ متفرق و ہلاک ہو جائیں گے۔
11. سورہ نمل کو ایک ہفتہ مسلسل پڑھنے سے حاجات پوری ہوں گی
12. سورہ احزاب کو لکھ کر پاس رکھنے سے لڑکی کا بخت کشادہ ہو گا۔
13. سورہ عنکبوت کو دھو کر پینے سے تپ سے شفا ہو گی غمزدہ کا غم دور ہو گا سستی دور ہو گی اگر نیند نہ آتی ہو تو انگلی اپنی ناف پر رکھ کر گھمائے اور سورہ عنکبوت پڑھے تو اس کو نیند آ جائے گی اس کو کھانے سے تپ دق ختم ہو جائے گا۔
14. سورہ حدید لکھ کر پاس رکھنے سے اس پر لوہے کا ہتھیار کارگر نہ ہوگا۔
15. سورہ قد سمع اللہ کو خاک پر تین دفعہ پڑھ کر دشمن کی طرف پھیکے تو دشمن مغلوب و مقہور ہو گا اگر اس کو ہمیشہ پڑھے تو شر جن و انس سے محفوظ رہے گا۔
16. قبرستان کی مٹی پر سات دفعہ سورہ طلاق پڑھ کر جس گھر میں ڈالے طلاق واقع ہو گی
17. سورہ طارق کو 11 قبرستانوں کی مٹی پر سات دفعہ پڑھ کر دشمن کے آستانہ میں دفن کرے دشمن مغلوب ہو گا۔
18. مرد بستہ سورہ الم نشرح کو مشک و زعفران سے لکھ کر پاس رکھے کھل جائے گا۔
19. سورہ قدر کا ورد وسعت رزق کا باعث ہے۔
a. نئے لباس پر پہننے سے پہلے دس دفعہ سورہ قدر دس دفعہ سورہ کافرون اور دس دفعہ توحید پڑھ کر پانی پر دم کر کے وہ پانی نئے لباس پر چھڑکے تو رزق وسیع ہو
گا۔
b. پچھلی رات سورہ قدر کو 15 دفعہ پڑھتے رہنا وسعت رزق کا موجب ہے ۔
20. سونے سے پہلے دس مرتبہ سورہ والتین پڑھ کر نیت کرے کہ اگر دشمن میرے ساتھ صلح نہ کرے تو اس پر اللہ سانپ مسلط کردے اور پھر 200دفعہ پڑھے یاطرخمیثایاستیثا۔
21. دو شخصوں کے درمیان جدائے ڈالنے کے لئے ان کے پاؤں کی خاک پر 16 دفعہ سورہ زلزت پڑھ کر اپنی تھوک سے تر کر کے آگ میں ڈال دے تو جدائی ہو گی ۔
22. اگر مرد عورت پر ظلم کرتا ہو اور عورت طلاق چاہے تو سورہ قارعہ کو لکھ کر گھر میں دفن کر دے انشاء اللہ طلاق ہو جائے گی ۔
23. سورہ فیل کو نافلہ صبح کی رکعت میں پڑھنے سے دشمن مغلوب ہو گا۔
نوٹ: جہاں تفریق و بلا کی دشمن کا عمل کرے تو یہ خیال رہے کہ مومن کے لئے نہ کرے اور ناجائز نہ کرے ورنہ وہ خود اس کا وبال اٹھائے گا۔
24. سورہ آل عمران از اول تو ہو العزیز الحکیم لکھ کر عورت پاس رکھے تو خدا اس کی برکت سے اس کو اوالاد عطا فرمائے گا۔
Leave a Reply