anwarulnajaf.com

زکوٰۃ نہ ادا کرنے کا عذاب

 

زکوٰۃ نہ ادا کرنے کا عذاب:

            کافی سے
مروی ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ کوئی شخص اپنی زکوٰۃ مال سے
تھوڑا سا حصہ بھی ادا نہ کرےگا تو اس کو بروز محشر دوزخ کا اژدھا بنا کر اس کےگلے
میں ڈالا جائے گا جو حساب و کتاب کے خاتمے تک اس کے گوشت کو نوچتا رہے گا دوسری
روایت میں ہے کہ وہ اس کے دماغ کو کھاتا رہے گا۔

ایک حدیث میں جناب رسالتمآب ؐ سے مروی ہے کہ جو شخص زکوٰۃ
مال ادانہیں کرتا بروزِ محشر تمام حیوانات کو محشور کر کے اس پر مسلط کیا جائے گا
کہ حساب خلائق کے ختم ہونے تک بعض اس کو اپنے سینگوں سے ماریں گے بعض دانتوں سے
کاٹیں گے اور بعض اپنے پاؤں کے نیچے اس کو روندیں گے اور جو شخص زکوٰۃ غلہ ادا نہ
کرے تو وہ زمین جس پر وہ غلہ پیدا ہوا تھا۔ ساتوں طبقوں سمیت اس کے گلے میں ڈالی
جائے گی۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *