anwarulnajaf.com

شوذب مولیٰ شاکر

چونکہ اس کی رہائش قبیلہ بنی شاکر میں تھی اس لئے اس کو مولیٰ شاکر کہا
جاتا ہے ورنہ درحقیقت یہ ان کا غلام نہیں تھا یہ شخص سربرآوردہ شیعان علی ؑ میں
سے تھا، مشہور حفّاظ حدیث اور نامی گرامی شہسوارانِ کوفہ میں سے اس کا شمار تھا،
جناب امیر ؑ سے بہت کچھ حدیثیں اس نے حفظ کی تھیں، شیعانِ کوفہ اس سے احادیث حاصل
کیا کرتے تھے، نیز حضرت امیر ؑ کے شجاع اور نامور جنگی سپاہیوں میں سے تھا۔
کوفہ سے حضرت امیرمسلم ؑ کا خط امام حسین ؑ کی طرف مکہ میں لایا تھا اور
پھر ہمرکاب امام ؑ کے رہا، بعض علمأ شوذب کا مرتبہ عابس سے بلند سمجھتے ہیں،
شیعان علی ؑ میں اس شخص کی منزلت بہت بلند تھی، روز عاشور فیض شہادت سے مشرف ہوا،
زیارت ناحیہ مقدسہ میں اس پر سلام وارد ہے۔۔ شوذب کا لغوی معنی لمبی قد والا اور
خوش اخلاق بھی بتایا گیا ہے۔

Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *