anwarulnajaf.com

طواف

 طواف:
عمرہ تمتع کا احرام باندھنے کے بعد جب مکہ میں داخل ہوتو مکہ میں داخلے کے لئے غسل
مستحب کرے اور پھر امسجد الحرام کے داخلے کے لئے ایک اور غسل مستحب کرے اور طواف
واجب کرے طواف بیت اللہ کے گرد سات چکر پھرنے کا نام ہے طواف میں طہارت جسم (حدث
اور خبث سے) اور طہارت لباس اور اس کا مباح ہونا ضروری ہے۔ مرد کا بغیر ختنہ کے
طواف باطل ہوتا ہے۔ طواف کرنے سے پہلے نیت کرے کہ عمرہ تمتع کا طواف قربتہ الی
اللہ بجا لاتا ہوں اور نیت کا دل میں ہونا ضروری ہے اس کا زبان پر جاری کرنا لازم
نہیں ۔ طواف کا طریقہ یہ ہے کہ نیت کر کے حجر اسود سے طواف کو شروع کرے اس لحاظ سے
کہ اس کا ہر چکر حجر اسود تک پورا ہوگا اور یہ خیال رہے کہ حالت طواف میں اس کا
بایاں کندھا بیت اللہ کے سامنے رہے لہٰذا ہر کونہ سے موڑ کاٹتے ہوئے اپنے جسم کوتر
چھا رکھ کر اپنے کندھے کو کعبہ کی سیدھ سے ہٹتے 
نہ دے اسی طرح اگر اثنا ء طواف میں بیت اللہ کو بوسہ دینے کا ارادہ رکھتا ہو
تو یہ خیال رکھے کہ اپنا کندھا کعبہ کی سیدھ میں رہے ورنہ اگر  غفلت ہوجائے اور کندھا بیت اللہ کی سیدھ سے ہٹ
جائے او ر اسی حالت میں طواف کا کچھ حصہ گذر جائے تو متفت ہونے کے بعد اس پر واجب
ہے کہ اسی مقام سے طواف کو دوبارہ شروع کرے جہاں سے یہ بے ۔۔واقع ہوئی تھی اور پھر
طواف کو صحیح طریقہ سے ادا کرے۔

مسئلہ:۔ طواف میں ضروری ہے کہ ایک طواف کے لئے سات چکر پورے
کرے اگر سات چکروں سے عمداکم یا زیادہ کرے گا تو طواف باطل ہوگا۔

مسئلہ:۔ حالت طواف میں زبان کو ذکر خدا سے تر رکھے ۔ بیہودہ
باتیں نہ کرے منقول دعاؤں کا پڑھنا مستحب ہے۔


by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *