anwarulnajaf.com

عثمان بن امیر المومنین ؑ

زیارت رجبیہ میں اس پر سلام وارد ہے، اُمّ البنین کا لخت جگر حضرت ابوالفضل
عباس کا یک مادری بھائی تھا، واقعہ کربلا میں اس کی عمر
۳۱ برس تھی، عثمان بن مظعون صحابی رسول کی وفات کے بعد امیر ؑ نے
اپنے فرزند کا نام عثمان انہی کی یاد میں رکھا تھا؟ مروی ہے کہ حضرت عباس ؑ نے
اپنے بھائی عبد اللہ اور جعفر کی شہادت کے بعد اپنے میر ے بھائی عثمان کو جہاد
کیلئے روانہ فرمایا، شیر خدا کے اس فرزند کی تفصیل جہاد نہیں مل سکی؟ صر ف اس قدر
ہے کہ رجز پڑھتے ہوئے شانِ حیدری سے میدان میں جو ہر شجاعت دکھائے اور خولی بن
یزید اصبحی کے تیرسے زمین پر گرے اور بنی دارم کے ایک شخص نے ان کا سر تن سے ُجدا
کیا، مختارؒ نے اس کے قاتل خولی ملعون کو زندہ آگ میں جلا دیا تھا۔

Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *