نمازِ قسم
یہ نماز بھی واجب ہے جبکہ اللہ کے نام کی قسم کھائی جائے
جیسے مثلاً کہے (وَاللّٰہِ بِاللّٰہِ اُصَلِّیْ) اللہ کی قسم میں نماز پڑھوں گا اور قسم کھانے والا بالغ،
عاقل اور خود مختار ہو، بشرطیکہ کسی نا مشروع اور حرام یا مکروہ کام کے لئے قسم نہ
کھائی ہو اور فعل پر قادر ہو۔ ورنہ ناجائز اور جھوٹی قسم کا کفارہ ایک غلام آزاد
کرنا ہے، اگر اس کی طاقت نہ رکھتا ہو تو دس مسکینوں کو کھانا کھلانا اور اگر یہ
بھی اس کی وسعت سے باہر ہو تو دس دن کے روزے رکھنا۔ یہ نماز صبح کی طرح دو رکعت
ادا کی جائے گی۔ نذر کی مخالفت کا بھی وہی کفارہ ہے جو قسم کی مخالفت کا کفارہ ہے،
لیکن حلف عہد کی مخالفت کا وہی کفارہ ہے جو افطار ماہِ رمضان کا کفارہ ہے۔
Leave a Reply