anwarulnajaf.com

نماز ردِ مظالم

 نماز  ردِ مظالم

 

رسولِ خدا ﷺ سے منقول ہے کہ جس کے ذمہ بندوں کے حقوق ہوں اور وہ ان کو ادا نہ
کرسکتا ہو اور نہ وہ حقوق معاف کراسکتا ہو تو وہ شخص یہ نماز پڑھے۔ خداوند کریم
بروز قیامت ان بندوں کو خود ہی راضی کرے گا، اگرچہ یہ حقوق ریت کے ذرات کے مانند
ہی کیوں نہ ہوں اور یہ نماز پڑھنے والا جنت میں بے حساب داخل ہوگا۔

طریقہ نماز

پہلے نیت کرے
کہ چار رکعت نماز ردِ مظالم پڑھتا ہوں قربتًہ الی اللہ۔ پہلی رکعت میں سورۃ الحمد
کے بعد پچیس مرتبہ سورہ قل ہو اللہ احد، دوسری رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد پچاس
مرتبہ سورہ قل ھو اللہ احد، تیسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پچھتر دفعہ سورہ قل
ھو اللہ، چوتھی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سو دفعہ سورہ قل ھو اللہ پڑھے اور اسی
طرح چوتھی رکعت پر سلام پڑھ کر نماز ختم کرے۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *