نماز ِ استسقاء
یہ نماز اس وقت پڑھی جاتی ہے جبکہ آسمان سے بارش نہ برسے اور قحط سالی پڑ
جائے۔ من لا یحضرہ الفقیہہ میں ہے کہ یہ نماز جنگل میں پڑھی جاتی
ہے۔ نماز پڑھنے سے پہلے تین دن روزے رکھے۔ اور جس دن یہ نماز پڑھی جائے۔ وہ دن
سوموار ہو اور لوگ گھروں سے اس طرح نکلیں جس طرح کسی بڑے اجتماع کو جارہے ہیں تو
جب نماز پڑھنے کے مقام پر تمام لوگ پہنچ جائیں تو ان میں سے پیش نماز بغیر اذان
اور اقامت دو رکعت نماز مثل نماز صبح پڑھے۔ سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہوجائے اور
اپنی چادر کی دائیں طرف کو بائیں کندھے پر اور بائیں طرف کو دائیں طرف پر الٹا دے۔
پھر قبل رُخ ہو کر بآواز بلند ۱۰۰ مرتبہ اَللّٰہُ
اَکْبَرُ کہے، پھر اپنی دائیں جانب ۱۰۰ مرتبہ سُبْحَانَ
اللّٰہ پھر بائیں جانب ۱۰۰ مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ پڑھے۔ پھر لوگوں کی طرف منہ کرکے ۱۰۰ مرتبہ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ پڑھے۔ پھر تمام لوگ ہاتھ بلند کرکے یہ دعا پڑھیں تین دفعہ: اَللّٰہُمَّ اسْقِ عِبَادَکَ وَ بَھَائِمَکَ وَانْشُرْ رَحْمَتَکَ وَ
اَحْیِ بَلَادَکَ الْمَیْتَۃَ
Leave a Reply