anwarulnajaf.com

وائے رے خودداری | عقائد الابرار ترجمہ کشف الاسرار از علامہ خمینی | waye ray khud-dari | aqaid alabrar fi kashf alasrar az imam khomeini

وائے رے خودداری | عقائد الابرار ترجمہ کشف الاسرار از علامہ خمینی | waye ray khud-dari | aqaid alabrar fi kashf alasrar az imam khomeini

وائے رے خودداری | عقائد الابرار ترجمہ کشف الاسرار از علامہ خمینی | waye ray khud-dari | aqaid alabrar fi kashf alasrar az imam khomeini

 بھاڑ میں جائے وہ سونا جس سے ٹوٹیں کان

جس طرح خودداری ممدوح اور ضمیر فروشی مذموم صفت ہے بالکل اسی طرح خود دار انسان کا لمحہ لمحہ کانٹوں پر گزرتا ہے اور بے ضمیر انسان قدم قدم پر پھولوں کو روندتا ہے خوددار انسان ہر سانس کے ساتھ اپنی خود نگرانی کرتا ہے جبکہ بے ضمیر انسان اپنے مصنوعی وقار اور جیب کی نگرانی میں وقت صرف کرتا ہے خود دار افراد ڈھونڈ ھنا پڑتے ہیں جبکہ ضمیر سے تہی دامن مکھیوں کی طرح بھنجھنا تے پھرتے ہیں شاید یہی وجہ ہے، کہ جب میں رات کی تنہائی میں ارد گرد کا جائزہ لیتا ہوں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس بھری دھرتی میں تنہا ہوں۔ کہیں سے آواز آتی ہے ۔ اثیر جاڑوی مشرک ہے کافر ہے ، غالی ہے، شیخی ہے کوئی کہتا ہے تخریک کار ہے اور کوئی کہتا ہے پارٹی باز ہے میں سب کچھ سنتا رہتا ہوں کبھی ان خرانات کا نوٹس نہیں لیتا ۔ اب بعض احباب کے شدید اصرار پر اپنی پوزیشن صاف کر نیکی کوشش کررہا ہوں جبکہ مجھے معلوم ہے کہ یہ شر انگیزی کبھی ختم نہ ہوگی ایک راستہ بند کرو تو دوسرا کھول دیا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک سوچی سمجھی سکیم ہے بنا بنایا پلان ہے، اور منظم سازش ہے اور یہ سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ کیونکہ سازشیں ایک نصب العین رکھتی ہیں اور جب تک نصب العین حاصل نہ ہو ، کردار کشی ، الزام تراشی اور افتراء پروازی کی نِت نئی راہیں ایجاد کی جاتی ۴۔ہیں گواہ کے طور پر           ۸۰  وفاق المدارس کی  ۴۷     میں شائع شدہ فہرست دیکھی جاسکتی ہے کہ جامعہ حینیہ جھنگصدر کے پرنسپل کے خانہ میں کس کا نام ہے ۔ حالانکہ میں توحید نبوت ، عدل امامت اور قیامت کا قرآن و حدیث کیمطابق قائل ہوں فروح دین کا عامل ہوں حلال محمد کو حرام اور حرام محمد کو حلال نہیں سمجھتا محرمات سے اجتاب کرتا ہوں ضروریات وینیہ میں سے کسی دینی ضرورت کا منکر نہیں۔ میرا جرم :۔ استاد کی غیبت نہ کرتا ہوں، غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح سمجھتا ہوں اگر کسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتا ہوں اسکی مخالفت بھی نہیں کرتا ہوں آل محمد کو اللہ کی مخلوق اور سرور کونین ؐ کے سوا پوری کائنات سے افضل سمجھتا ہوں اور نہ اللہ جیسا ،کسی کے مکارانہ ہتھکنڈور پر اور عیارانہ پر گراموں ان کا آلہ کار بننا اپنے ضمیر کی موت سمجھتا ہوں۔ کاش : میں بھی دوسروں کی طرح کاسہ لیس ہوتا۔ کاش میں بھی جی حضوری کی صلاحیتوں سے مالا مال ہوتا کاش مجھے بھی دوغلا پن آتا تو آج میری جیب بھی پُرہوتی اور دوسروں کی طرح مزے کہے دن گزارتا ۔ 

احقر جاڑوی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *