anwarulnajaf.com

واجب نمازیں

 واجب نمازیں:            (1)      نماز
پنچگانہ یومیہ   (2)      نماز آیات           (3)            نماز جنازہ               (4)      نماز طواف          (5)     نماز قضا ئے والدین             (6)      نماز نذر
وعہد ویمین          (7)      نماز اجارہ            (8)     نما ز احتیاط   (9)      نماز
عیدین

تنبیہ: نماز کسوف (سورج 
گرہن اور نماز خسوف (چاند گرہن ) نماز آیات میں داخل ہیں۔

مسئلہ:۔ نماز آیات
سورج گرہن ، چاند گرہن ، نزلہ ، بجلی  کی
خوفناک کڑک اور تیز آندھی یا کوئی اور آسمانی خطرناک حادثہ جب رونما ہو تو دو رکعت
نماز آیات کی نیت سے پڑھنی واجب ہے ہر رکعت میں پانچ پانچ رکوع سے قبل سورہ فاتحہ
پڑھنے کے بعد کسی سورہ قرآنیہ کے پانچ حِصے کر کے ہر رکوع  سے پہلے ایک ایک حصہ پڑھتا جائے مثلاً پہلی
رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھے پھر بہ نیت سورہ توحید بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر
رکوع میں چلا چائے پس اٹھے اور حالت قیام میں قُل ھو اللہ احد پڑھ کر رکوع کرے پھر
اٹھ کر اللہ اکبر کہے اور اللہ الصمد کہہ کر رکوع میں جائے پھر اٹھ کر اللہ اکبر
کہے اور لم یَلد وَ لَم یُولد کہ کر رکوع کر ے پھر اٹھے اور اللہ اکبر کہے اور
کھڑے ہوکر ولم یکن لہ کفواً احد کہ کر رکوع میں جائے اور اس کے بعد کھڑے ہوکر
سَمِعَ اللہ لِنَن حمِدَہ کہے اور تکبیر کہ کر سجدہ میں جائے اور اسی طرح پھر
دوسری رکعت پوری کرے

مسئلہ:۔ اگر پہلی
رکعت میں ہر رکوع سے پہلے سورہ فاتحہ اور دوسرا مکمل سورہ پڑھے اور دوسری رکعت میں
ایک سورہ کے پانچ حصے کر لے یا پہلی رکعت میں ایک سورہ کے پانچ حصے کرلے اور دوری
رکعت میں الگ الگ سورہ پڑھتا رہے تو بھی درست ہے۔

مسئلہ ؛۔ اس میں کوئی
فرق نہیں کہ ایک سورہ کو بار بار پڑھتا رہے یا ہر بار الگ سورہ پڑ ھے ۔

مسئلہ:۔ ہر دوسرے
رکوع سےپہلے دعاقنوت پڑھ سکتا ہے اور اگر چاہے تو ہر رکعت میں آخری رکوع سےپہلے
داعائے قنوت پڑھ لے اور صرف دوسری رکعت کے آخری رکوع سے پہلے ایک قنوت پر اکتفا
بھی کر سکتا ہے۔

مسئلہ:۔ نماز آیات
میں قرآن کو جہر سے پڑھنا بہتر ہے اور یہ نماز جماعت سے بھی ادا کی جاسکتی ہے۔

مسئلہ:۔ نماز کسوف و
خسوف کا وقت اول گرہن سے شروع ہوتا ہے اور جب کھلنا شروع ہوتو ختم ہو جاتا ہے اور
اگر کسوف یا خسوف مکمل ہو چکا ہو تو وقت میں نہ پڑھنے کے بعد قضا لازم ہوتی ہے اور
اگر مکمل کسوف یا خسوف نہ ہو ا ہو اور عین وقت پر پتہ بھی نہ چلے تو بعد میں اس کی
قضا لازم نہیں۔

مسئلہ:۔ نماز آیات کے
دوسرے اسباب کی صورت میں اد ا کا کوئی وقت مقرر نہیں نہے ہےپس سبب ظاہر ہونے کے
بعد نماز واجب ہوجاتی ہے خواہ جس وقت پڑھے۔

مسئلہ:۔ نماز آیات
میں رکعتوں کا شک مبطل نماز ہوتا ہے۔

نماز جنازہ کا بیان
ابھی ص 37 وصہ 38 پر گذر چکا ہے۔ یہ نماز واجب کفائی ہے واجب عینی نہیں اگر صرف
ایک آدمی پڑھ لے تو باقیوں سے وجوب ساقط ہوجاتا ہے۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *