anwarulnajaf.com

کتب سماویہ

خدا وند عالم نے جس قدر انبیا
مبعوث فرمائے ہیں ان میں سے بعض کو صاحب کتاب بنا یا ہے اور بعض انبیا پر صحیفے
نازل فرمائے پس ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ خدا نے انبیا پرجس قدر صحیفے نازل فرمائے اس
وقت کے لحاظ سے وہ معاشرہ انسانی کی اصلاح کامکمل کورس تھے اور خدا نے جس قدر
کتابیں اتاریں حضرت موسی کی تورات حضرت داود کی زبور اور حضرت عیسی کی انجیل یا
باقی انبیاسابقین
  کے صحیفے سب پر حق تھے
لیکن اس وقت تک کہ تحریف و تصحیف کی وجہ سے ان کی تعلیمات
 و آیات کو بدل نہ دیا گیا تھا موجودہ کتب جن کو
تورات یا انجیل
  یا زبور کا نام دیا جاتا
ہے یہ تحریف شدہ کتابیں ہیں جن کے مضامین اکثر
 
ناقابل قبول ہیں پس ان پر ہمارا کوئی اعتقاد نہیں ہے اور اصل کتابوں پر بھی
ا عتقاد رکھنا اجمالی طور پر کافی ہے اور ہمارا عقیدہ ہے کہ قرآن مجید ان کتب
سمادیہ کے علوم کی جامع کتاب ہے اور ان کی ناسخ اور ان سے افضل و اکمل کتاب ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *