anwarulnajaf.com

کعبہ جائے امن ہے

 کعبہ جائے امن
ہے

کعبہ کی
خصوصیات میں سے ہے کہ  
مَنْ دَخَلَہٗ
کَانَ اٰمِنًا  
جو بھی اس میں داخل ہو وہ با امن رہے گا
، یہ خصوصیت صرف مکانِ کعبہ کی نہیں بلکہ حدود حرم کے اندر کا علاقہ سب کا سب اسی
خصوصیت کا حامل ہے اور زمانۂ جاہلیت میں بھی جاہلی عربوں کا یہ دستور تھا کہ اگر
حرم کے اندر اپنے سگے باپ کے قاتل کو بھی پا لیتے تھے تو حرم کی حرمت کی پاسداری
کرتے ہوئے اس سے ان حدود کے اندر انتقام لینا پسند نہ کرتے تھے۔

ابتداء خلقت سے
لے کر تا قیامِ قیامت کعبہ جائے امن ہے اور کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ کعبہ
میں پناہ حاصل کرنے والے کو خوفزدہ کرے انسان تو بجائے خود کسی حیوان کو بھی حدود
حرم کے اندر ستایا نہیں جاسکتا اور جو شخص اس حکم کی مخالفت کرے گا وہ حرمِ خدا کی
توہین کرنے والا سمجھا جائے گا، جس کے لئے وہ بارگاہِ رب العزت میں بروز محشر
جوابدہ ہوگا۔

اسلام میں سب
سے پہلے حضرت سید الشہداء علیہ السلام کو کعبہ میں خوفزدہ کیا گیا، جس کی بنا پر
آپ نے احرام حج کو عمرہ میں تبدیل کرکے اعمالِ عمرہ بجا لانے کے بعد احرام کھولا
اور وہاں سے روانہ ہوگئے اور یہ اس لئے کہ کہیں ہماری وجہ سے حرمِ خدا کی ہتک نہ
ہو اور اس کا مفصل تذکرہ کتبِ مصائب میں موجود ہے۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *