anwarulnajaf.com

کوثر

کوثر

حضرت رسالتمآب  نےارشاد فرمایا جو شخص میرے خوض پر ایمان نہیں
رکھتا خدا اسکو اس سےسیراب نہ کرے آپ نے فرمایا تم لوگ حوض کوثر پر میرے پاس
پہنچوگے  جس کی چوڑائی شام سےیمن تک  کےبرابر ہے  اور اس پر پیالے ستاروں کی تعداد کے برابر ہوں
گے اسکا پانی دودھ  سےسفید تر اور شہد سے
شیریں  تر ہوگا اس کی زمین زمرد ویاقوت کی
ہوگی اور اس کا گھاس مسک اذفر  ہوگا  اس سےپینے والا پھر  کبھی پیاس محسوس نہکرے گا اور میرے رب کی طرف
سے یہ شرط ہے کہ اس  سے صرف وہ لوگ پیئں گے  جن کے دل پاک نیت صاف اور میرے وصی کے تابع
فرمان ہوں گے اورایسےلوگ جو اس کےشیعہ نہ ہوں اس حوض سےدور بھگادیئے  جائیں گے حضرت امیرالمومنین  علیہ السلام سے منقول ہے کہ میں حضرت رسوؐل
خدا  اور اپنی عترت کے ہمراہ حوض پر ہوں گا
پس جو ہمارا بننا چاہے اس کےلئے ضروری ہے کہ عقیدہ وعمل میں ہماری پیروی  کرے ہمارےلئے اور ہمارے دوستوں کےلئے  حق شفاعت ہے پس ہم حوض سےاپنے دشمنوں کو ہٹائیں
گے اور دوستوں کو پلائیں گے وہحوض ہر وقت پررہے گاکیونکہ اس میں تسنیم اور معین کی
دونہریں گرتی ہیں  اور اس کےکناروں پر
زعفران کی بہار ہوگی اور اسی خوض کانام ہی کوثر 
ہے اور رسالتمآبؐ سے ایک مشہور حدیث منقول ہے کہ خدا نےکوثر مجھے عطا
فرمایاہے اور اسکا ساقی علؑی ہوگا

 اسی بناء 
پر حضرت علیؑ  کو ساقی کوثر کا لقب
حاصل ہے


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *