anwarulnajaf.com

کیا وجوب نماز جمعہ میں سلطانِ عادل کا وجود ضروری ہے

 

کیا وجوب نماز جمعہ میں سلطانِ عادل کا وجود ضروری ہے

زرارہ سے مروی ہے کہ حضرت امام جعفر
صادق علیہ السلام نے نماز جمعہ کے لئے ہمیں اس قدر تاکید کی کہ میں نے سمجھا شاید
خود ہی پڑھائیں گے لہذا عرض گزار ہوا کہ ہم نماز جمعہ کے لئے حاضر ہوں گے تو آپ نے
فرمایا: میرا یہ مطلب نہیں کہ میں پڑھاؤں بلکہ میں تم کو تاکید کر رہا ہوں کہ اپنے
ہاں اس کو قائم کیا کرو۔

ایک روایت میں ہے امام محمد باقر علیہ
السلام نے راوی حدیث سے فرمایا کہ تم اللہ کی جانب سے واجب کئے جانے والے ایک
فریضہ کو ترک کرنے کی سزا میں ہلاک ہوجاؤ گے تو راوی نے عرض کی پھر ہم کیا کریں؟
آپ نے فرمایا نماز جمعہ پڑھا کرو۔

وجوبِ نماز جمعہ کی احادیث کو نقل کرنے
کے بعد شیخ محمد بن حسن المعروف شیخ حر عاملی اعلیٰ اللہ مقامہٗ تحریر فرماتے ہیں
کہ نماز جمعہ کے وجوب پر ان احادیث کے علاوہ قرآن مجید اور احادیثِ متواترہ کی
دلالت قائم ہے، جن کا عموم و اطلاق وجود سلطان عادل کی شرف کی نفی کرتا ہے۔ احادیث
میں لفظ امام وارد ہے اس سے مراد امام جماعت ہے (کیونکہ نماز جمعہ بغیر امام جماعت
کے نہیں ہوسکتی)۔ امام جماعت کے لئے بھی شرط ہے کہ دو خطبے پڑھنے میں آزاد ہو اور
اسے کسی کا خوف نہ ہو لہذا اس جگہ امام سے مراد عام ہے معصوم ہو یا امام جماعت اور
علماء نعت بھی یہی کہتے ہیں۔ آگے چل کر فرماتے ہیں کہ ان احادیث میں امام کا اطلاق
ایسا ہی ہے جس طرح نماز جنازہ، نماز استسقاء اور نماز آیات وغیرہ  میں جہاں جہاں نماز میں اقتداء کا بیان ہوتا ہے
بہرکیف ان احادیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نماز جمعہ میں جماعت شرط ہے اور وہ امام
کے بغیر نہیں ہوسکتی یعنی پیش نماز کے بغیر نہیں ہوسکتی۔

بہر کیف  زمانِ غیبت میں نماز جمعہ باقی شرائط کی
موجودگی میں بنیت وجوب پڑھی جائے گی اور شہید ثانی اعلیٰ اللہ مقامہٗ کی تحقیق کے
مطابق اگر اس کے وجوبِ عینی کی نفر پر علماء امامیہ کا اجماع قائم نہ ہوتا تو
وجوبِ عینی کا قول زیادہ قوی تھا لیکن اب کم از کم اس کو واجب تخییری کہنا چاہیے۔
یعنی نماز ظہر اور نماز جمعہ میں اختیار ہے اگرچہ نماز ظہر کے بجائے نماز جمعہ کا
پڑھنا افضل ہے اور جب نماز جمعہ با شرائط ادا ہوجائے تو احتیاطاً نماز ظہر پڑھنے
کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *