مبطلات نماز | mubtalat-e-nimaz | learn islamic prayer
وہ چیزیں جن سے نماز باطل ہو جاتی ہے حسب ذیل
ہیں:
۱ حدث ۔۔۔ خواہ اکبر ہو (جنب ہونا) خواہ اصغر ہو (پیشاب )
۲ قبلہ سے منحرف ہونا پورے بدن کے ساتھ پس اگر یہ عمداً ہو تو نماز باطل ہو گی
اور اگر سہواً ہو تو وقت نماز کے اندر اگر پتہ چل جائے تو اعادہ نماز کر لے اور
اگر وقت کے بعد معلوم ہو تو قضا واجب نہیں
۳ ایسا کلام کرنا جو دو یا زیادہ حروف سے مرکب ہو۔۔۔ اگر ایک حرف بامعنی ہو مثلاً ’’ق‘‘ تو
بھی نماز بنابر احتیاط واجب باطل ہو جائے گی
۴ قہقہہ لگانا
۵ خوف خدا کے علاوہ کسی امر کیلئے رونا۔۔ خوف خدا سے گریہ کرنا بہترین عبادت ہے
نیز امام حسین ؑ کے غم میں رونے سے بھی نماز باطل نہیں ہوتی
۶ کھانا ، پینا
۷ ہر وہ فعل جو نماز کی صورت کو بگاڑ دے مثلاً اُچھلنا ، کودنا
۸ عدد رکعات میں شک کرنا
۹ کسی جزو کا بقصد جزئیت نماز میں عمداً زیادہ یا کم بولنا
۱۰ سورہ الحمد کے بعد آمین کہنا
۱۱ ہاتھ باندھنا نماز میں حرام تشریعی ہے