نماز حاجت -- مستحب نمازیں | nimaz hajaat - mustahab nimazein | learn islamic prayer
مکارم الاخلاق سے منقول ہے کہ جب کوئی حاجتمند ہو توآدھی رات کو غسل کرے اور دو رکعت نماز پڑھے۔۔ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد ۵۰۰ دفعہ سورہ توحید پڑھے۔۔۔ جب دوسری رکعت میں سورہ توحید سے فارغ ہو تو سورہ حشر کی آخری آیات لَوْ اَنْزَلْنَا ھٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰی جَبَلٍ ۔۔ سے آخر تک، سورہ حدید کی پہلی چھ آیات ، پھر ایک ہزار مرتبہ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْن پڑھے۔۔جب نماز ختم کر لے تو دعا مانگے حاجت روا ہو گی۔۔ وگرنہ پھر نماز بجا لائے انشاء اللہ حاجت پوری ہوگی۔