التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

وضو کا بیان | wuzu ka bayan | learn wuzu (ablutions) for islamic prayer

وضو کا بیان | wuzu ka bayan | learn wuzu (ablutions) for islamic prayer
وضو کا بیان | wuzu ka bayan | learn wuzu (ablutions) for islamic prayer
وضو کا بیان | wuzu ka bayan | learn wuzu (ablutions) for islamic prayer
واجبات وضو:   وضو کے واجبات سات ہیں:
 نیت ، منہ کا دھونا، ہاتھوں کا دھونا، سرکا مسح، پائوں کا مسح،  ترتیب، موالات
نیت:   وضو کرتا ہوں /کرتی ہوں رفع ہونے حدث اورمباح ہونے نماز کے  قُرْبَۃً اِلٰی اللّٰہِ۔
منہ کا دھونا:  سر کے بالوں کے اُگنے کی جگہ سے ٹھوڑی تک لمبائی میں اورچوڑائی میں اس قدر کہ بڑی انگلی اورانگوٹھا اس کو گھیرے۔
ہاتھوں کادھونا:  پہلے بائیں ہاتھ کے چلُّو میں پانی لے کر دائیں ہاتھ کی کہنی پر مرد باہر کی طرف اورعورت اندر کی طرف ڈالے اورانگلیوں کے سروں تک دھوڈالے کہ کوئی حصہ خشک نہ رہنے پائے اورمَلتے ہوئے ہاتھ کو اوپر سے نیچے کی طرف لائے۔۔ نیچے سے اُوپر کی طرف نہ لائے، پھر دائیں ہاتھ کے چلُّوسے بائیں ہاتھ کی کہنی پر مرد باہر کی طرف سے اورعورت اندر کی طرف سے ڈالے اورانگلیوں تک دھوڈالے۔
سرکا مسح:   وضو کی تری سے سر کی چوٹی سے پیشانی کے اُوپر بال اُگنے کی جگہ تک لمبائی میں اورچوڑائی میں تین انگلیوں سے سرکا مسح کرے۔
پائوں کا مسح:  اسی طرح وضو کی تری سے پائوں کی انگلیوں سے ٹخنوں تک دونوں پائوں کا مسح کرے۔
ترتیب:  یعنی اس ترتیب سے وضو کرے جو بیان کی گئی ہے اگر ترتیب بدلے گا تو وضو باطل ہوگا۔
موالات:  یعنی پے درپے ارکانِ وضو بجالائے۔۔ ایسا نہ ہو کہ اتنی دیر کرے کہ بعد والے عضو تک پہنچتے پہنچتے پہلے اعضا ٔ خشک ہو جائیں۔
شرائط وضو
ز   وضو کا پانی مطلق ہو مضاف نہ ہو   ز   پانی غصبی نہ مباح ہو 
ز   پانی طاہر ہو نجس نہ ہو  ز   پانی کی جگہ مباح ہو غصبی نہ ہو۔
ز   پانی کا برتن سونے چاندی کا نہ ہو  ز   پانی کے استعمال سے کوئی ضررنہ ہو۔
ز   اعضائے وضو  وضوکرنے سے پہلے پاک ہوں۔
مستحـباتِ وضو
ز   وضو سے پہلے دو دفعہ ہاتھوں کا دھونا  ز   تین دفعہ کلی کرنا۔
ز   تین دفعہ ناک میں پانی ڈالنا  ز   وضو سے پہلے مسواک کرنا۔
ز   منہ اور ہاتھو ں پر دوسری دفعہ پانی ڈالنا۔
مبطلاتِ وضو
۱   پیشاب  ،   ۲   پاخانہ   ،   ۳   ریح  ،  ۴  نیند  ،  ۵  خروجِ منی
 ۶  استحاضہ  ،   ۷  حیض  ،    ۸   نفاس  ،  ۹  ہروہ نشہ جو عقل کو زائل کر دے
جن اُمور کیلئے وضو کی شرط ہے:
۱   نماز         ،  ۲   اجزأ نماز  ،  ۳   طواف  ،  ۴  حروف و الفاظ قرآن کو مس کرنا  ،  ۵   اللہ اور انبیا و معصومین علیہم السلام کے اسمأ کو مس کرنا
 Youtube

Anwar-ul-Najaf Publishing House 


https://www.youtube.com/channel/UCAvrnXINrg6J7-a3PONl9HQ

Facebook

https://www.facebook.com/anwarulnajaf/

Twitter

https://twitter.com/anwarulnajaf

ایک تبصرہ شائع کریں