التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

عمارہ بن ابی سلامہ ہمدانی

زیارت ناحیہ میں اس پر سلام وارد ہے، یہ شخص حضرت امیر علیہ السلام کے ہمرکاب جنگ جمل صفین ونہروان میں شامل رہا، بصرہ کی طرف جاتے ہوئے اس نے حضرت امیر
زیارت ناحیہ میں اس پر سلام وارد ہے، یہ شخص حضرت امیر علیہ السلام کے ہمرکاب جنگ جمل صفین ونہروان میں شامل رہا، بصرہ کی طرف جاتے ہوئے اس نے حضرت امیر ؑ سے دریافت کیا تھا کہ حضورؑ! آپ بصریوں سے کیا سلوک کریں گے؟ توآپ ؑ نے فرمایاتھا ان کو اطاعت خداکی طرف دعوت دوں گا اگر نہ مانے توان سے جنگ کروں گا،توعمارہ نے کہا کہ حضورؑ! اس صورت میں پس فتح آپ ؑ کی ہی ہے کیونکہ کسی کی مجال نہیں کہ حق والوں کوزیر کرسکے، یہ شخص کربلا میں حاضر ہوا اورروز عاشور حملہ ا ولیٰ شہید ہوا۔