التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

جعفر بن علی ؑ بن ابی طالب

یہ حضرت ابوالفضل عباس ؑ کا یک مادری بھائی امّ البنین کا لخت جگر تھا، اس کی عمرواقعہ کربلامیں ۲۹برس تھی حضرت امیر ؑ نے اپنے بھا ئی حضرت جعفر طیارکی یاد میں اس فرزند کا نام جعفر رکھا تھا۔۔۔۔ ’’اعیان الشیعہ‘‘ سے مروی ہے کہ امّ البنین کی اولاد میں سے پہلے عبداللہ شہید ہوا جس کی عمر ۲۵برس تھی جب حضرت جعفر کی باری آئی تو شیر غضبناک کی طرح للکارتاہوئے فوج اشقیا ٔ پرحملہ آور ہوا اورکافی تعداد میں ملاعین کو تہِ تیغ کیا۔۔ آخر خولی ملعون نے ایک تیر ماراجو اس کی پیشانی میں جالگا اواراسی اثنا میں ہانی بن ثبیت حضرمی نے تلوارکا وار کیا اوراس کو شہید کرڈالا۔