آپ شیعان بصرہ میں سے تھے ۔۔ آپ کا باپ صحابی رسول تھا، اس وقت ماریہ بنت
منقذ عبدی کا گھر شیعیانِ بصرہ کے جمع ہونے کی جگہ تھی۔۔ چنانچہ ہر رات شیعیانِ
علی ؑ وہاں جمع ہوتے تھے۔۔ عامل بصرہ کو ابن زیاد کی طرف سے ہدایت تھی کہ تمام
سڑکوں اور راستوں کی پوری طرح ناکہ بندی کی جائے تاکہ کوئی شیعہ علی ؑ نصرتِ حسین
ؑ کے لئے نہ جا سکے!
اس طرف امام حسین ؑ عازم عراق ہو چکے تھے پس ایک رات شیعان بصرہ جب ماریہ
کے گھر جمع تھے تو امام حسین ؑ کی نصرت کے لئے روانگی کی تحریک پیش ہوئی، پس چھ
آدمیوں نے خفیہ طور پر اپنے تئیں خدمت امام ؑ میں پہنچایا۔۔ اُن سے ایک ادہم بن
امیہ ہیں جو بروزِ عاشور حملہ اولیٰ میں درجہ ٔرفیعہ شہادت پر فائز ہوئے۔
باقی پانچ آدمیوں کے نام یہ ہیں:
عامر بن مسلم عبدی سالم (جو عامر
بن مسلم کا غلام تھا) یزید بن ثبیت عبداللہ بن یزید بن ثبیت عبیداللہ بن یزید بن ثبیت (مختصراً ان کا ذکر بعد میں ہو گا)