التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

جابر بن عروہ غفاری صحابی

یہ بزرگوار بہت بوڑھے اور عبادت گزار تھے۔۔۔ جناب رسالتمآب کی صحابیت کا شرف بھی ان کو حاصل تھا، جنگ بدر۔۔حنین اور دیگر غزواتِ نبویہ میں شریک رہے، پس کمر کو مضبوط باندھا اور ایک رومال اپنے اَبروئوں کے بلند کرنے کے لئے پیشانی پر باندھا۔۔۔ حضرت امام حسین ؑ اس کی یہ جاں فشانی و فدا کاری ملاحظہ فرما رہے تھے اور فرماتے تھے  شَکَرَ اللّٰہُ سَعْیَکَ یَا شَیْخ  پس اپنی شمشیر شرربار سے قوم نابکار پر حملہ آور ہوئے اور ساٹھ (۶۰) یا بقولے اسّی (۸۰) ملاعین کو تہِ تیغ کر کے درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔