التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

نعیم بن عجلان

زیارت رجبیہ اور زیارت ناحیہ مقدسہ میں اس پر سلام وارد ہے یہ شخص انصاری قبیلہ خزرج سے ہے، اس کے دو بھائی ایک نضربن عجلان اور دوسرا نعمان بن عجلا ن حضرت امیر ؑ کے صحابہ میں سے تھے جنہوں نے جنگ صفین میں خوب داد شجاعت دی، یہ تینوں بھائی نامی گرامی بہادر تھے اور فن شعر گوئی میں مہارت رکھتے تھے، نضر اور نعمان دونوں امام حسن ؑ کے زمانہ میں وفات پا چکے تھے اور یہ نعیم کوفہ میں باقی تھا جب سنا کہ امام حسین ؑ وارد کربلا ہوئے ہیں تو خدمت اقد س میںپہنچا اور روز عاشور حملہ اولیٰ میں شہادت سے مشرف ہوا۔