التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

شبیب بن جراد کلابی

مردِ شجاع و دلیر اور کوفہ کے نامی گرامی بہادروں میں سے اس کا شمار تھا اور شیعانِ امیر المومنین ؑ میں سے تھا۔۔ کافی لڑائیوں میں دادِشجاعت دے کر نام پیدا کر چکا تھا، خصوصاً جنگ صفین میں اس نے خوب جوہر شجاعت دکھائے تھے جب امیر مسلم ؑ کوفہ میں تشریف لائے تھے اس نے بیعت کی تھی اور لوگوں سے امام حسین ؑ کے لئے بیعت لیتا تھا، انجام کار لشکر ابن سعد میں شامل ہو کر کربلا میں پہنچا اور نویں کے دن تک اسی لشکر میں رہا، جب نویں کی عصر کو ابن زیاد کی طرف سے پیغام پہنچا کہ اگر حسین ؑ یزید کی بیعت کو قبول نہ کرے تو اس کے ساتھ جنگ کی جائے۔۔۔ پس شبیب نے سمجھا کہ اب صلح کی کوئی صورت نہیں رہی، لہذا دسویں کی رات کو امام حسین ؑ کے لشکر میں شامل ہو گیا، رات کو حضرت ابوالفضل ؑ اور ان کے بھائیوں کے ہاں مہمان رہا کیونکہ جناب ام البنین ؑ والدہ حضرت ابوالفضل ؑ انہی کے خاندان سے تھیں، جب صبح عاشور لڑائی کی آگ بھڑک اٹھی تو یہ میدان کارزار میں لڑ کر شہید ہو گیا اور بعض کہتے ہیں کہ حملہ اولیٰ میں درجہ شہادت پر فائز ہوا۔