ا س ملعون نے جناب زینب علیا کی پشت پرتازیانے مارے تھے کہ جسم پر سیاہ
نشان ہوگئے، مختار نے اس سے دریافت کیا تو اس نے انکار کردیا، پس اس کو ننگا کرکے
ایک ہزارتازیانہ ماراگیا، پس اس کے شانے میں میخیں ٹھونکی گئیں کہ وہ اس کے سینے
سے نکل گئیں اوروہ فی النارہوگیا۔
ایک اورملعون کولایا گیا جس نے امّ کلثوم کے بدن پرتازیانے مارے تھے اور
چادر اُتاری تھی۔۔۔ پس قینچی سے اس کے بدن کوریزہ ریزہ کیا گیا (مخزن البُکا)