بعض کتب معتبرہ میں اس بزرگوار کو شہدائے کربلا میں شمار کیا گیا ہے اور اس
کا شہدائے کربلا میں ہونا اس سے بھی ثابت ہے کہ حضرت امام حسین ؑ نے آخری استغاثہ
میں جب اپنے اصحاب کو نام لے لے کر پکارا تو ان میں ابراہیم بن حصین کانام بھی
آتا ہے۔
’’نفس
المہموم‘‘ سے منقول ہے کہ انہوں نے اپنے حملہ میں (۸۴) ملاعین کو جہنم رسید کیا۔۔۔ اور ایک روایت میں ان کے مقتولین
کی تعداد (۵۰) بیان کی گئی ہے۔۔۔
بالآخر جامِ شہادت نوش فرما کر کوثر کے کنارے پہنچے۔