التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

سالم مولیٰ بنی المدینہ

زیارت ناحیہ مقدسہ میں اس پر سلام وارد ہے۔۔۔ بنی المدینہ جو قبیلہ قلب کی ایک شاخ تھے سالم ان کا غلام تھا اور انہوں نے اس کو آزاد کر دیا تھا، یہ شیعانِ کوفہ میں سے تھا جب حضرت مسلم کوفہ میں تشریف لائے تو یہ ان کی بیعت میں داخل ہوا جب حضرت مسلم گرفتار ہو گئے تو کثیر بن شہاب ملعون نے ایک جماعت شیعہ کو گرفتار کیا تاکہ ان کو ابن زیاد کے پیش کیا جائے اور سالم بھی انہی میں سے تھا پس یہ کسی طریقہ سے جان چھڑا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا اور اپنی قوم میں چھپا رہا اور جب امام حسین ؑ کی ورود کربلا کی خبر سنی تو چھپ کر وہاں پہنچا اور حملہ اولیٰ میں درجہ شہادت پر فائز ہوا۔