التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

ابوالحتوف بن حارث

یہ شخص اور اس کا بھائی سعد بن حارث فوج اشقیا ٔ میں تھے اور خوارج میں شمار ہوتے تھے۔۔ جب امام ؑنے استغاثہ کی آواز بلند فرمائی اور خیمہ ہائے اہل بیت سے بچوں اور بیبیوں کے گریہ کی آواز بلند ہوئی تو ان دونوں بھائیوں کی قسمت نے یاوری کی اور آپس میں مشورہ کیا کہ بلاشک جب حسین ؑ ہمارا پیغمبرزادہ ہے تو اس کو قتل کر کے ہم اس کے نانا کی شفاعت کے حقدار نہیں ہو سکیں گے۔۔۔ پس تلواریں درمیان سے نکال کر آمادۂ نصرت فرزند رسول ہوئے اور ایک جماعت کثیر کو فی النار کرنے کے بعد جام شہادت نوش فرمایا۔