التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

سورہ براۃ کے فضائل

سورہ براۃ کے فضائل

سُورَۃ البَرائۃ                   
یہ سورہ مدنیہ ہے  اور اس کی کل آیات ایک سوانتیس ہیں  یہ سورہ سنہ 9ہجری  میں نازل ہوا  اس کے خواص وفضائل یہ ہیں: 
 1          جوشخص اس سورۃ کی تلاوت کرے گا بروزقیامت نفاق سے بری ہوکر اُٹھے گا
2          جوشخص  اس کو لکھ کر اپنے عمامہ یاٹوپی میں رکھے تو جہان بھی ہوگا چوروں سے محفوظ رہے گا اور اس کو جہاں بھی دیکھیں گے چور اس سے کنارہ کرجائیں گے
3         اگر  آگ پورے  محلے کو گھیر لے  تب بھی اس کے مکان کے قریب نہ جائے گی 
4       کوئی دشمن اس پر کار گر نہ ہوگا جب تک یہ اس کے پاس لکھی ہوئی رہے گی  (برہان عن خواص القران )
5        حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام  سے مروی ہے کہ سورہ الانفال اور سورۃ  البراۃ  ایک ہیں   (برہان)
6       ثعلبی سے بروایت عائشہ جناب رسالتمآبؐ سے مروی ہے کہ قرآن آیت آیت  اور حرف حرف نازل ہوا  ہے سوائے سورہ برائت  اور توحید کے کہ  یکجا
نا زل  ہوئے اور ان کے ہمراہ ستر ہزار فرشتے اُترے

ایک تبصرہ شائع کریں