سورہ بقرہ
اس کی آیات ۲۸۶ہیں اورسب مدنی ہیں ﷽کے ساتھ ان کی
تعداد ۲۸۷ ہے-
سورہ بقرہ کے خواص
◘ حضرت امام جعفر صادق سے منقول ہے کہ جو شخص سورہ بقرہ اورسورہ آلِ عمران کو پڑھے گا تو بروزِ محشر
یہ دونوںسورتیں اس کے سر پر سایہ کریں گی -
◘حضرت رسالتمآب ﷺسے منقول ہے کہ جو شخص سورہ بقرہ کی پہلی چار آیتیں اورآیة الکرسی ھُمْ
فِیْھَا خَالِدُوْنَ تک اورآخر سورہ کی تین آیتیں پڑھے گا اپنے جان
ومال اوراہل میں کوئی ناپسندیدہ امر نہ دیکھے گا شیطان اس کے قریب نہ آئے گا
اورقرآن کو نہ بھولے گا-