التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

surah al hajj read online pdf mp3 translation transliteration hajj sharif arabic english urdu | سورة الحج (22)

"Read Surah Al-Hajj online with PDF, MP3, translations, and transliterations in Arabic, English, and Urdu. Explore the significance of this Surah."

Surah Al Hajj ReadOnline PDF MP3 Translation Transliteration Hajj Sharif Arabic English Urdu | سورة الحج (22)

Welcome to our dedicated page for Surah Al-Hajj (Surah 22), a Surah of great significance. Here, you can read Surah Al-Hajj online in PDF format, listen to its recitation in MP3, and delve into its meanings through translations available in Arabic, English, and Urdu. Additionally, explore the transliterations to appreciate the beautiful Arabic text. Uncover the wisdom and significance of this Surah.

surah al hajj read online pdf mp3 translation transliteration hajj sharif arabic english urdu  سورة الحج (22)

Surah Al Hajj PDF  | سورة الحج (22) پی ڈی ایف  

Surah Al Hajj Read Online(Arabic Text)  | سورة الحج (22) عربی  

بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ (1) يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّا أَرْضَعَتْ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سُكَارَى وَمَا هُم بِسُكَارَى وَلَكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ (2) وَمِنَ النَّاسِ مَن يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّبِعُ كُلَّ شَيْطَانٍ مَّرِيدٍ (3) كُتِبَ عَلَيْهِ أَنَّهُ مَن تَوَلَّاهُ فَأَنَّهُ يُضِلُّهُ وَيَهْدِيهِ إِلَى عَذَابِ السَّعِيرِ (4) يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِن كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّنَ الْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِن مُّضْغَةٍ مُّخَلَّقَةٍ وَغَيْرِ مُخَلَّقَةٍ لِّنُبَيِّنَ لَكُمْ وَنُقِرُّ فِي الْأَرْحَامِ مَا نَشَاء إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا أَشُدَّكُمْ وَمِنكُم مَّن يُتَوَفَّى وَمِنكُم مَّن يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِن بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا وَتَرَى الْأَرْضَ هَامِدَةً فَإِذَا أَنزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاء اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ وَأَنبَتَتْ مِن كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ (5) ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّهُ يُحْيِي الْمَوْتَى وَأَنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (6) وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا وَأَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَن فِي الْقُبُورِ (7) وَمِنَ النَّاسِ مَن يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَابٍ مُّنِيرٍ (8) ثَانِيَ عِطْفِهِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ اللَّهِ لَهُ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَنُذِيقُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَذَابَ الْحَرِيقِ (9) ذَلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ يَدَاكَ وَأَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ (10) وَمِنَ النَّاسِ مَن يَعْبُدُ اللَّهَ عَلَى حَرْفٍ فَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ اطْمَأَنَّ بِهِ وَإِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ انقَلَبَ عَلَى وَجْهِهِ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ذَلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ (11) يَدْعُو مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَضُرُّهُ وَمَا لَا يَنفَعُهُ ذَلِكَ هُوَ الضَّلَالُ الْبَعِيدُ (12) يَدْعُو لَمَن ضَرُّهُ أَقْرَبُ مِن نَّفْعِهِ لَبِئْسَ الْمَوْلَى وَلَبِئْسَ الْعَشِيرُ (13) إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ إِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَا يُرِيدُ (14) مَن كَانَ يَظُنُّ أَن لَّن يَنصُرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ فَلْيَمْدُدْ بِسَبَبٍ إِلَى السَّمَاء ثُمَّ لِيَقْطَعْ فَلْيَنظُرْ هَلْ يُذْهِبَنَّ كَيْدُهُ مَا يَغِيظُ (15) وَكَذَلِكَ أَنزَلْنَاهُ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ وَأَنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَن يُرِيدُ (16) إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالصَّابِئِينَ وَالنَّصَارَى وَالْمَجُوسَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا إِنَّ اللَّهَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ (17) أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يَسْجُدُ لَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ وَالنُّجُومُ وَالْجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَابُّ وَكَثِيرٌ مِّنَ النَّاسِ وَكَثِيرٌ حَقَّ عَلَيْهِ الْعَذَابُ وَمَن يُهِنِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن مُّكْرِمٍ إِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَا يَشَاء (18) ( سجدة مستحبة ) هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ فَالَّذِينَ كَفَرُوا قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِيَابٌ مِّن نَّارٍ يُصَبُّ مِن فَوْقِ رُؤُوسِهِمُ الْحَمِيمُ (19) يُصْهَرُ بِهِ مَا فِي بُطُونِهِمْ وَالْجُلُودُ (20) وَلَهُم مَّقَامِعُ مِنْ حَدِيدٍ (21) كُلَّمَا أَرَادُوا أَن يَخْرُجُوا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ أُعِيدُوا فِيهَا وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ (22) إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ (23) وَهُدُوا إِلَى الطَّيِّبِ مِنَ الْقَوْلِ وَهُدُوا إِلَى صِرَاطِ الْحَمِيدِ (24) إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ الَّذِي جَعَلْنَاهُ لِلنَّاسِ سَوَاء الْعَاكِفُ فِيهِ وَالْبَادِ وَمَن يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ (25) وَإِذْ بَوَّأْنَا لِإِبْرَاهِيمَ مَكَانَ الْبَيْتِ أَن لَّا تُشْرِكْ بِي شَيْئًا وَطَهِّرْ بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْقَائِمِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ (26) وَأَذِّن فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًا وَعَلَى كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِن كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ (27) لِيَشْهَدُوا مَنَافِعَ لَهُمْ وَيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ فِي أَيَّامٍ مَّعْلُومَاتٍ عَلَى مَا رَزَقَهُم مِّن بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْبَائِسَ الْفَقِيرَ (28) ثُمَّ لْيَقْضُوا تَفَثَهُمْ وَلْيُوفُوا نُذُورَهُمْ وَلْيَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ (29) ذَلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ حُرُمَاتِ اللَّهِ فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ عِندَ رَبِّهِ وَأُحِلَّتْ لَكُمُ الْأَنْعَامُ إِلَّا مَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ (30) حُنَفَاء لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِ وَمَن يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَكَأَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَاء فَتَخْطَفُهُ الطَّيْرُ أَوْ تَهْوِي بِهِ الرِّيحُ فِي مَكَانٍ سَحِيقٍ (31) ذَلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ (32) لَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَا إِلَى الْبَيْتِ الْعَتِيقِ (33) وَلِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا لِيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَى مَا رَزَقَهُم مِّن بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ فَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ فَلَهُ أَسْلِمُوا وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِينَ (34) الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَالصَّابِرِينَ عَلَى مَا أَصَابَهُمْ وَالْمُقِيمِي الصَّلَاةِ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ (35) وَالْبُدْنَ جَعَلْنَاهَا لَكُم مِّن شَعَائِرِ اللَّهِ لَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا صَوَافَّ فَإِذَا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ كَذَلِكَ سَخَّرْنَاهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (36) لَن يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنكُمْ كَذَلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ وَبَشِّرِ الْمُحْسِنِينَ (37) إِنَّ اللَّهَ يُدَافِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُورٍ (38) أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ (39) الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِن دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍّ إِلَّا أَن يَقُولُوا رَبُّنَا اللَّهُ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لَّهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا وَلَيَنصُرَنَّ اللَّهُ مَن يَنصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ (40) الَّذِينَ إِن مَّكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ وَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنكَرِ وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ (41) وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادٌ وَثَمُودُ (42) وَقَوْمُ إِبْرَاهِيمَ وَقَوْمُ لُوطٍ (43) وَأَصْحَابُ مَدْيَنَ وَكُذِّبَ مُوسَى فَأَمْلَيْتُ لِلْكَافِرِينَ ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ (44) فَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا وَهِيَ ظَالِمَةٌ فَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَى عُرُوشِهَا وَبِئْرٍ مُّعَطَّلَةٍ وَقَصْرٍ مَّشِيدٍ (45) أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَتَكُونَ لَهُمْ قُلُوبٌ يَعْقِلُونَ بِهَا أَوْ آذَانٌ يَسْمَعُونَ بِهَا فَإِنَّهَا لَا تَعْمَى الْأَبْصَارُ وَلَكِن تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِ (46) وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَلَن يُخْلِفَ اللَّهُ وَعْدَهُ وَإِنَّ يَوْمًا عِندَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ (47) وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ أَمْلَيْتُ لَهَا وَهِيَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ أَخَذْتُهَا وَإِلَيَّ الْمَصِيرُ (48) قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا أَنَا لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ (49) فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ (50) وَالَّذِينَ سَعَوْا فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُوْلَئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ (51) وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ وَلَا نَبِيٍّ إِلَّا إِذَا تَمَنَّى أَلْقَى الشَّيْطَانُ فِي أُمْنِيَّتِهِ فَيَنسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللَّهُ آيَاتِهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (52) لِيَجْعَلَ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ فِتْنَةً لِّلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَالْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ وَإِنَّ الظَّالِمِينَ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ (53) وَلِيَعْلَمَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَيُؤْمِنُوا بِهِ فَتُخْبِتَ لَهُ قُلُوبُهُمْ وَإِنَّ اللَّهَ لَهَادِ الَّذِينَ آمَنُوا إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (54) وَلَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي مِرْيَةٍ مِّنْهُ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً أَوْ يَأْتِيَهُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَقِيمٍ (55) الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ فَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ (56) وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَأُوْلَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ (57) وَالَّذِينَ هَاجَرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ قُتِلُوا أَوْ مَاتُوا لَيَرْزُقَنَّهُمُ اللَّهُ رِزْقًا حَسَنًا وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ (58) لَيُدْخِلَنَّهُم مُّدْخَلًا يَرْضَوْنَهُ وَإِنَّ اللَّهَ لَعَلِيمٌ حَلِيمٌ (59) ذَلِكَ وَمَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوقِبَ بِهِ ثُمَّ بُغِيَ عَلَيْهِ لَيَنصُرَنَّهُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ (60) ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَأَنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ (61) ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ هُوَ الْبَاطِلُ وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ (62) أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنزَلَ مِنَ السَّمَاء مَاء فَتُصْبِحُ الْأَرْضُ مُخْضَرَّةً إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ (63) لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ (64) أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ وَالْفُلْكَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ وَيُمْسِكُ السَّمَاء أَن تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَؤُوفٌ رَّحِيمٌ (65) وَهُوَ الَّذِي أَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ إِنَّ الْإِنسَانَ لَكَفُورٌ (66) لِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا هُمْ نَاسِكُوهُ فَلَا يُنَازِعُنَّكَ فِي الْأَمْرِ وَادْعُ إِلَى رَبِّكَ إِنَّكَ لَعَلَى هُدًى مُّسْتَقِيمٍ (67) وَإِن جَادَلُوكَ فَقُلِ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ (68) اللَّهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ (69) أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاء وَالْأَرْضِ إِنَّ ذَلِكَ فِي كِتَابٍ إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ (70) وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَانًا وَمَا لَيْسَ لَهُم بِهِ عِلْمٌ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِن نَّصِيرٍ (71) وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ تَعْرِفُ فِي وُجُوهِ الَّذِينَ كَفَرُوا الْمُنكَرَ يَكَادُونَ يَسْطُونَ بِالَّذِينَ يَتْلُونَ عَلَيْهِمْ آيَاتِنَا قُلْ أَفَأُنَبِّئُكُم بِشَرٍّ مِّن ذَلِكُمُ النَّارُ وَعَدَهَا اللَّهُ الَّذِينَ كَفَرُوا وَبِئْسَ الْمَصِيرُ (72) يَا أَيُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوا لَهُ إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَن يَخْلُقُوا ذُبَابًا وَلَوِ اجْتَمَعُوا لَهُ وَإِن يَسْلُبْهُمُ الذُّبَابُ شَيْئًا لَّا يَسْتَنقِذُوهُ مِنْهُ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوبُ (73) مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ (74) اللَّهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا وَمِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ (75) يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ (76) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (77) ( سجدة مستحبة ) وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ اجْتَبَاكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ مِّلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمينَ مِن قَبْلُ وَفِي هَذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاء عَلَى النَّاسِ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ هُوَ مَوْلَاكُمْ فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ (78) ( الجزء الثامن عشر )

Surah Al Hajj Read Online(Urdu  Text)  | سورة الحج (22) اردو  

اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے (شروع کرتا ہوں)
اے لوگو! ڈرو اپنے رب سے تحقیق قیامت کا زلزلہ بڑی شے ہے ﴿١﴾ جس دن دیکھو گے کہ بھول جائے گی ہر دودھ پلانے والی ماں اپنے دودھ پیتے بچے کو اور گرا دے گی ہر حمل والی اپنے حمل کو اور دیکھو گے لوگوں کو بے ہوش حالانکہ وہ بے ہوش نہ ہوں گے بلکہ اللہ کا عذاب سخت ہے ﴿٢﴾ اور بعض لوگ جھگڑتے ہیں اللہ کے بارے میں بے علمی سے اور پیروی کرتے ہیں ہر سرکش شیطان کی ﴿٣﴾مقدر کی گئی ہے اس پر یہ بات کہ جو بھی اے دوست رکھے گا یہ اسے گمراہ کرے گا اور اسے عذاب دوزخ کا راستہ دکھائے گا ﴿٤﴾اے لوگو! اگر تم کو شک ہے مرنے کے بعد اٹھنے کا تو ہم نے تم کو پیدا کیا ہے مٹی سے پھر نطفے سے پھر خون بستہ سے پھر گوشت کی بوٹی سے تام یا غیر تام تا کہ ہم واضح کریں تمہارے لئے اور ہم ٹھہراتے ہیں رحموں میں جو چاہیں ایک معیاد مقرر تک پھر نکالتے ہیں تم کو بچہ تاکہ پہنچ جاؤ اپنی جوانی کو اور تم میں سے بعض کو موت دی جاتی ہے پہلے اور بعض کو رد کیا جاتا ہے رذیل ترین زندگی کی طرف تاکہ کچھ نہ جانے بعد جاننے کے اور دیکھتے ہو زمین کی خشک پس جب ہم نے اس پر پانی برسایا تو متحرک ہوئی اور بڑھی اور اگانے لگی ہر قسم کی پر رونق انگوریاں ﴿٥﴾یہ اس لئے کہ اللہ حق ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور ہر چیز پر قادر ہے ﴿٦﴾اور تحقیق قیامت بلا شک آنے والی ہے اور تحقیق اللہ اٹھائے گا ان کو جو قبروں میں ہیں ﴿٧﴾اور بعض لوگ جھگڑتے ہیں اللہ کے بارے میں بغیر علم کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر سچی کتاب کے ﴿٨﴾پہلو مروڑ کر چلتے ہیں تاکہ گمراہ کریں اللہ کے راستہ سے اس کے لئے دنیا میں ذلت ہے اور اس کو چکھائیں گے قیامت کے دن جلنے کا عذاب ﴿٩﴾(اس کو کہا جائے گا) یہ اس لیے کہ کمایا ہے تیرے ہاتھوں نے اور تحقیق اللہ بندوں پر ظالم نہیں ہے ﴿١٠﴾اور بعض لوگ عبادت کرتے ہیں اللہ کی غیر یقینی پس اگر پہنچے اس کو بھلائی تو مطمئن ہوجاتا ہے اس پر اور اگر پہنچے اس کو آزمائش تو الٹا ہوجاتا ہے اپنے منہ پر وہ دنیا و آخرت کے خسارے میں ہے۔ اور یہ واضح خسارہ ہے ﴿١١﴾ پکارتا ہے اللہ کے سوا اس کو جو نہ اس کو نقصان پہنچا سکتا ہے نہ نفع یہ ہی تو سخت گمراہی ہے ﴿١٢﴾ اور اس کو پکارتا ہے جس کا نقصان نفع سے زیادہ قریب ہے البتہ وہ برا معاون اور برا ساتھی ہے ﴿١٣﴾تحقیق اللہ داخل کرے گا ان کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے بہشتوں میں کہ بہتی ہوں گی ان کے نیچے نہریں تحقیق اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے ﴿١٤﴾ جس کا یہ خیال ہو کہ ہر گز نہ مدد کرے گا اللہ اس (محمدؐ) کی دنیا و آخرت میں پس لمبا کرے اپنا رسہ آسمان کی طرف پھر ختم کر دے پس دیکھے کیا دُور کرسکتا ہے اس کا حیلہ اس چیز کو جس سے وہ غصہ کرتا ہے ﴿١٥﴾ اور اسی طرح ہم نے اس کو اتارا واضح آیات اور تحقیق اللہ ہدایت کرتا ہے جسے چاہے ﴿١٦﴾ تحقیق جو لوگ ایمان لائے اور جو لوگ یہودی ہوئے اور صابی اور نصرانی اور مجوسی اور جو مشرک ہوئے تحقیق اللہ ان سب کے درمیان فیصلہ کرے گا قیامت کے دن تحقیق اللہ ہر چیز پر حاضر ہے ﴿١٧﴾ کیا تم نہیں دیکھتے تحقیق اللہ کے لئے سجدہ کرتے ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چوپائے اور بہت سے لوگ بھی اور بہت سوں پر ثابت ہے عذاب اور جس کو اللہ ذلیل کرے اس کو کون عزت دے سکتا ہے تحقیق اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے ﴿١٨﴾ ان دو گروہوں نے جھگڑا کیا اپنے رب کے بارے میں پس جو کافر ہیں کاٹے جائیں گے ان کے کپڑے آگ سے کہ پلٹا جائے گا ان کے سروں پر کھولتا پانی ﴿١٩﴾ کہ پگھل جائے اس کے ذریعے سے جو ان کے پیٹ میں ہے ﴿٢٠﴾ اور ان کے لئے گرز ہوں گے لوہے سے ﴿٢١﴾ جب اس سے نکلنا چاہیں گے تکلیف کی وجہ سے تو اس میں پلٹائے جائیں گے اور (کہا جائے گا) کہ چکھو جلنے کا عذاب ﴿٢٢﴾ تحقیق اللہ داخل کرے گا ان کو جو ایمان لائے اور نیک عمل بجا لائے بہشتوں میں کہ بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں پہنائے جائیں گے اس میں کنگن سونے کے اور موتیوں کے اور ان کا لباس وہاں ریشمی ہوگی ﴿٢٣﴾ اور بھیجے جائیں گے طرف عمدہ باتوں کے اور بھیجے جائیں گے طرف اللہ کے راستہ کے جو حمید ہے ﴿٢٤﴾ تحقیق جو لوگ کافر ہیں اور روکتے ہیں اللہ کے راستہ سے اور مسجد الحرام سے جس کو ہم نے لوگوں کے لئے بنایا کہ اس میں مقامی اور دیہاتی برابر ہیں اور جو ارادہ کرے گا اس میں خلاف حق ظلم کا تو چکھائیں گے اس کو درد ناک عذاب ﴿٢٥﴾اور جب ٹھکانا دیا ہم نے ابراہیم کو اپنے گھر کا مکان (اور حکم دیا) کہ نہ شرک کر میرے ساتھ کچھ اور پاک رکھ میرے گھر کو طواف کرنے والوں قیام کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے ﴿٢٦﴾اور اعلان کرو لوگوں میں حج کا آئیں گے تیرے پاس پیدل او رہر کمزور سوار پر (سوار ہو کر) جو آئیں گی دُور دراز راستوں سے ﴿٢٧﴾تاکہ حاضر ہوں وہ اپنے نفع کے مقام پر اور ذکر کریں اللہ کا نام معلوم دنوں میں اوپر (ذبح یا نحر) ان جانوروں کے جو خدا نے ان کو رزق دیا پس کھاؤ ان (کے گوشت) سے اور کھلاؤ بھوکے محتاج کو ﴿٢٨﴾پھر پورا کریں اپنے مناسک کو اور وفا کریں اپنی منتوں کو اور طواف کریں بیت اللہ کا جو قدیم سے ہے ﴿٢٩﴾یہ (ہیں حج کے اعمال) اور جو تعظیم کرے اللہ کی مخصوص چیزوں کی تو اس کے لئے بہت ہے اپنے رب کے نزدیک اور حلال کئے گئے تمہارے لئے چوپائے سوائے ان کے جو بیان کئے گئے پس بچو رجس سے جو بت ہیں اور بچو جھوٹی بات سے ﴿٣٠﴾(درحالیکہ) ثابت قدم رہو اللہ کے لئے نہ شرک کرنے والے ہو اس کے ساتھ اور جو شرک کرے اللہ کے ساتھ پس گویا وہ گرا آسمان سے پس اچک لیا اس کو پرندے نے یا پھینک دیا اس کو آندھی نے کسی گہرے مکان میں ﴿٣١﴾(بات تو) یہ ہے اور جو تعظیم کرے اللہ کی نشانیوں کی ان کی تعظیم دلوں کے تقویٰ سے ہے ﴿٣٢﴾تمہارے لئے ان کی تعظیم میں فائدے ہیں ایک معین وقت تک پھر ان کا محل بیت اللہ کی طرف ہے ﴿٣٣﴾اور ہر (گزشتہ) اُمت کے لئے قربانی (تھی) تاکہ ذکر کریں اللہ کا نام اوپر اس کے جو اس نے رزق دیا چوپائے جانوروں میں سے پس تمہارا معبود صرف ایک ہے پس اسی کے لیے جھک جاؤ اور خوشخبری دو ماننے والوں کو ﴿٣٤﴾وہ جو اللہ کے ذکر سے ان کے دل کانپ جائیں اور صبر کرنے والے ہوں اوپر ان (مصائب) کے جو ان کو پہنچیں اور قائم کرنے والے ہوں نماز کو اور ہمارے دیئے ہوئے سے خرچ کرتے ہوں (نیک کاموں پر) ﴿٣٥﴾اور (قربانی کے) موٹے اونٹوں کو کیا ہم نے تمہارے لئے شعائر اللہ میں سے کہ ان میں تمہاری بہتری ہے پس یاد کرو اللہ کا نام ان پر قیام کی حالت میں پس جب گر جائے زمین پر تو خود کھاؤ اس سے اور کھلاؤ قناعت کرنے والے اور سوال کرنے والے کو اسی طرح ہم نے ان کو تمہارے لئے مسخر کیا تاکہ تم اس کا شکر کرو ﴿٣٦﴾نہیں پہنچتا اللہ کو ان کا گوشت اور نہ ان کا خون بلکہ پہنچتا ہے اس کو تقویٰ تمہارا اسی طرح ان کو تمہارے لئے مطیع کیا تاکہ تم اللہ کی کبریائی بیان کرو اس پر جو اس نے تم کو ہدایت کی اور خوشخبری دو نیکی کرنے والوں کو ﴿٣٧﴾تحقیق اللہ دفاع کرتا ہے ان کی جانب سے جو مومن ہیں تحقیق اللہ نہیں دوست رکھتا ہر خیانت کرنے والے متکبر کو ﴿٣٨﴾اجازت دی گئی ان کو جو لڑ رہے ہیں کیونکہ وہ ظلم کئے گئے ہیں اور تحقیق اللہ ان کی مدد پر قادر ہے ﴿٣٩﴾وہ جو اپنے گھروں سے نکالے گئے ناحق صرف اس لئے کہ کہتے تھے ہمارا پروردگار اللہ ہے اور اگر نہ دفع کرنا ہوتا اللہ کا لوگوں کو بعض کو بعض کے ذریعے تو گرائے جاتے صومے گرجے عبادت خانے اور مساجد جن میں اللہ کا نام لیا جاتا ہے بسا اوقات اور مدد کرتا ہے اللہ اس کی جو اس (کے دین) کی مد دکرے تحقیق اللہ قادر غالب ہے ﴿٤٠﴾ وہ لوگ کہ اگر ہم ان کو غلبہ دیتے ہیں زمین میں تو وہ قائم کرتے نماز کو اور دیتے زکوٰۃ اور امر کرتے نیکی کا اور منع کرتے بُرائی سے اور اللہ کے لیے ہے انجام تمام امور کا ﴿٤١﴾ اور اگر یہ لوگ تجھے جھٹلائیں تو ان سے پہلے جھٹلا چکی ہے نوح کی قوم اور عاد و ثمود ﴿٤٢﴾ اور ابراہیم کی قوم اور لوط کی قوم ﴿٤٣﴾ اور مدین والے اور جھٹلایا گیا موسیٰ کو پس ہم نے ڈھیل دی کافروں کوپھر پکڑ لیا تو کس قدر سخت پکڑا؟ ﴿٤٤﴾ پس کتنی بستیاں ہیں جن کو ہم نے ہلاک کیا کہ وہ ظالم تھے پس وہ چھتوں پر گر چکی ہیں اور کتنے کنوئیں غیر آباد اور کتنے مضبوط محلات (ویران ہوگئے) ﴿٤٥﴾ کیا نہیں سیر کرتے زمین میں پس ہوجائیں ان کے دل ایسے کہ سوچیں یا کان ایسے کہ سُنیں ان کے ذریعے کیونکہ آنکھیں اندھی نہیں ہوا کرتیں بلکہ وہ دل اندھے ہوتے ہیں جو سینوں میں ہیں ﴿٤٦﴾اور یہ لوگ تجھ سے جلدی عذاب چاہتے ہیں اور ہر گز نہ خلاف کرے گا اللہ اپنے وعدہ کا اور تحقیق ایک دن تیرے رب کے نزدیک مثل ہزار سال کے ہے جو تم گنتے ہو ﴿٤٧﴾ اور کتنی بستیاں ہیں جن کو ہم نے ڈھیل دی حالانکہ وہ ظالم تھے پھر ہم نے ان کو پکڑ لیا اور میری طرف ان کی باز گشت ہے ﴿٤٨﴾ کہہ دو اے لوگو! سوائے اس کے نہیں کہ میں تم کو ڈرانے والا ہوں بظاہر ﴿٤٩﴾ پس جو لوگ ایمان لائیں اور عمل کریں اچھے ان کے لئے بخشش اور اچھا رزق ہوگا ﴿٥٠﴾اور جو لوگ کوشش کریں ہماری آیات میں مقابلہ کرتے ہوئے وہ جہنم میں جائیں گے ﴿٥١﴾ اور ہم نے نہیں بھیجا تجھ سے پہلے کوئی رسول اور نہ کوئی نبی مگر جب کوئی خواہش کرے تو دخل دیتا ہے شیطان اس کی خواہش میں پس مٹاتا ہے اللہ جو دخل دیتا ہے شیطان پھر مضبوط کرتا ہے اپنی آیات کو اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے ﴿٥٢﴾ تاکہ بنائے اس کو جو جوڑتا ہے شیطان آزمائش ان کے لئے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں اور تحقیق ظالم لوگ گہری بدبختی میں ہیں ﴿٥٣﴾ اور تاکہ جان لیں وہ جن کو علم دیا گیا کہ تحقیق یہ (قرآن) حق ہے رب کی جانب سے پس ایمان لائیں پس جھکیں اس کے لئے ان کے دل اور تحقیق اللہ ہدایت کرتا ہے ان کو جو ایمان لائیں سیدھے راستہ کی ﴿٥٤﴾ ہمیشہ رہتے ہیں وہ کافر ہیں شک میں اس سے یہاں تک کہ آئے ان پر قیامت اچانک یا آئے ان پر عذاب سخت دن کا ﴿٥٥﴾ سلطنت اس دن اللہ کی ہوگی وہ حکم کرے گا ان میں پس جو لوگ ایمان لائیں اور عمل نیک کریں وہ نعمتوں کے باغات میں ہوں گے ﴿٥٦﴾ اور جو لوگ انکار کریں اور جھٹلائیں ہماری آیات کو تو ان کے لئے ذلیل کن عذاب ہوگا ﴿٥٧﴾ اور جن لوگوں نے ہجرت کی اللہ کی راہ میں پھر قتل کئے گئے یا مر گئے البتہ رزق دے گا ان کو اللہ اچھا رزق اور تحقیق اللہ بہترین رزق دینے والا ہے ﴿٥٨﴾ ضرور ان کو داخل کرے گا ایسی جگہ کہ وہ اس پر رضا مند ہوں گے اور تحقیق اللہ جاننے والا حلیم ہے ﴿٥٩﴾ یہ بات! اور جو تکلیف دے جتنی تکلیف دیا جائے پھر اس پر سرکشی کی جائے تو ضرور اس کی مدد کرے گا اللہ تحقیق اللہ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے ﴿٦٠﴾ یہ اس لئے کہ اللہ داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور تحقیق اللہ سننے دیکھنے والا ہے ﴿٦١﴾ یہ اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے اور تحقیق وہ جن کوپکارتے ہیں اس کے علاوہ باطل ہے اور تحقیق اللہ ہی بلند و بزرگ ہے ﴿٦٢﴾ کیا دیکھتے نہیں تحقیق اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پس ہوجاتی ہے زمین سرسبز تحقیق اللہ لطیف و خبیر ہے ﴿٦٣﴾ اس کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور تحقیق اللہ غنی قابلِ تعریف ہے ﴿٦٤﴾ کیا تو دیکھتا نہیں کہ تحقیق اللہ نے مطیع کیا تمہارے لئے جو کچھ زمین میں ہے اور کشتیوں کو کہ چلتی ہیں دریا میں اس کے امر سے اور روکتا ہے آسمان کو کہ گرے زمین پر مگر اس کے اذن سے تحقیق اللہ بندوں پر مہربان رحم کرنے والا ہے ﴿٦٥﴾ اور وہ ہے جس نے تم کو زندہ کیا پھر مارے گا پھر جلائے گا تحقیق انسان البتہ انکار کرنے والا ہے ﴿٦٦﴾ہر قوم کے لئے ہم نے بنائی جائے عبادت کہ وہ وہاں عبادت کرتے ہیں پس انہیں تجھ سے نہیں جھگڑنا چاہیے اس بارے میں اور بلاؤ طرف رب کے تحقیق تو سیدھی ہدایت پر ہے ﴿٦٧﴾ اور اگر وہ تجھ سے جھگڑیں تو کہہ دو کہ اللہ خوب جانتا ہے جو تم عمل کرتے ہو ﴿٦٨﴾ اللہ فیصلہ کرے گا تمہارے درمیان قیامت کے دن جس میں تم اختلاف کرتے ہو ﴿٦٩﴾ کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمان و زمین میں ہے تحقیق یہ بات لوح محفوظ میں ہے تحقیق یہ اللہ پر آسان ہے ﴿٧٠﴾ اور وہ عبادت کرتے ہیں اللہ کے سوا اس کی کہ نہیں نازل کی اس نے اس پر کوئی دلیل اور نہ خود ان کو اس کا کوئی علم ہے اور نہ ہوگا ظالموں کا کوئی مددگار ﴿٧١﴾ اور جب پڑھی جائیں ان پر ہماری آیتیں واضح تو معلوم کرو گے ان کے چہروں میں جو کافر ہیں انکار قریب ہے کہ حملہ کردیں ان پر تلاوت کرتے ہیں ان پر ہماری آیتیں کیا میں تم کو اس سے بھی بری بات بتاؤں وہ آگ ہے جس کا اللہ نے کافروں سے وعدہ کیا ہے اور وہ بری باز گشت ہے ﴿٧٢﴾ اے لوگو! بیان کی گئی مثال پس اس کو غور سے سُنو تحقیق جو لوگ پکارتے ہیں اللہ کے غیر کو وہ تو نہیں پیدا کرسکتے ایک مکھی اگرچہ سب جمع ہوجائیں اور اگر چھین لے ان سے مکھی کوئی شے تو وہ اس سے چھڑا نہیں سکتے کمزور ہے طالب اور مطلوب ﴿٧٣﴾ نہیں پہنچانا انہوں نے اللہ کو جو پہچاننے کا حق تھا تحقیق اللہ قوت والا غالب ہے ﴿٧٤﴾ اللہ چنتا ہے فرشتوں میں سے رسول اور آدمیوں میں سے تحقیق اللہ سننے والا دیکھنے والا ہے ﴿٧٥﴾ وہ جانتا ہے جو ان کے آگے ہے اور جو پیچھے ہے اور اللہ کی طرف بازگشت ہے معاملات کی ﴿٧٦﴾ اے وہ لوگ جو ایمان لائے رکوع کرو اور سجدہ کرو اور عبادت کرو اپنے رب کی اور کرو بھلائی تاکہ تم فلاح پاؤ ﴿٧٧﴾ اور جہاد کرو اللہ کی راہ میں پورا جہاد اسی نے تم کو برگزیدہ کیا ہے اور نہیں رکھی اس نے تم پر دین میں کوئی حرج ملت تمہارے باپ ابراہیم کی اسی نے تمہارا نام مسلمان رکھا اس سے پہلے اور اس قرآن میں تاکہ رسول تم پر گواہ ہو اور تم لوگوں پر گواہ رہو پس قائم کرو نماز کو اور دو زکوٰۃ اور تمسک رکھو اللہ سے وہ تمہارا مولا ہے پس وہ بہترین مولیٰ اور بہترین مددگار ہے ﴿٧٨﴾

key aspects of Surah Al-Hajj:

Name of the Surah: Surah Al-Hajj
Chapter Number: It is the 22nd chapter (surah) of the Quran.
Revelation: Revealed in Mecca.
Author: Allah (God) is the author; it's a divine revelation.
Theme: The surah revolves around the pilgrimage to the Kaaba in Mecca (Hajj).
Summary: Surah Al-Hajj emphasizes the importance of Hajj, monotheism, and the Day of Judgment.
Lesson: It teaches that Hajj is a significant religious duty for Muslims, emphasizing unity and equality.
Message: The surah underscores the concept of Tawheed (the oneness of God) and the importance of following God's guidance.
Hajj Pilgrimage: It provides instructions for performing the Hajj pilgrimage, one of the Five Pillars of Islam.
Unity of Believers: The surah highlights the unity of all Muslims during Hajj, regardless of their backgrounds.
Moral Values: It promotes honesty, justice, and compassion in society.
Length: Surah Al-Hajj is relatively long, consisting of 78 verses (ayahs).
Language: Originally revealed in Arabic, but translations are available in many languages.
Recitation: Muslims often recite this surah during Hajj and other special occasions.
Spiritual Value: Reflecting on the surah's message can deepen one's faith and understanding of Hajj.
Source of Guidance: Like other chapters of the Quran, Surah Al-Hajj serves as a source of spiritual and moral guidance for Muslims.


Keywords: surah al hajj, surah al hajj with urdu translation, surah al hajj ayat 40, surah al hajj ayat 73 urdu translation, surah al hajj ayat 78 urdu translation, surah al hajj ayat 15, surah al hajj ayat 22, surah al hajj ayat 41, surah al hajj ayat 46, surah al hajj pdf, surah al hajj ayat 11, surah al hajj ayat 37, surah al hajj ayat 34, surah al hajj 41, surah al hajj ayat 5 urdu translation, surah al hajj ayat 78, surah al hajj ayat 38, surah al hajj benefits, surah al hajj bangla, surah al hajj berapa ayat, surah al hajj by mishary, surah al hajj by dr israr ahmed, surah al hajj beautiful recitation, surah al hajj by sudais. 

Hashtags: #SurahAlHajj #AlHajj #QuranicVerses #IslamicRevelation #Faith #Spirituality #Guidance #Salvation #Blessings #DivineWisdom #IslamicTeachings #AlmightyGod #Muslims #ReligiousReflections #SurahHajjAyat #ReligiousScriptures #SurahAlHajjBenefits #QuranicWisdom #FaithfulJourney #SalvationPath #IslamicFaith #HajjPilgrimage #HajjRituals #HolyJourney #AlHajjTranslation #SpiritualEnlightenment #IslamicBlessings #FaithAndDevotion #MuslimCommunity

ایک تبصرہ شائع کریں