التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

Surah Naba - Read Online, PDF, Translation, Transliteration, MP3, Video Arabic Urdu English | سورة النبإ (78)

Read Surah Naba online with PDF, translation, transliteration, MP3, and video. Explore its meanings in Arabic, English, and Urdu.

Surah Naba - Read Online, PDF, Translation, Transliteration, MP3, Video Arabic Urdu English | سورة النبإ (78)

Surah Naba is available for online reading with PDF, translation, transliteration, MP3, and video resources. Dive into the meanings in Arabic, English, and Urdu.

Surah Naba - Read Online, PDF, Translation, Transliteration, MP3, Video Arabic Urdu English | سورة النبإ (78)

Surah Naba - Arabic Text | سورة النبإ (78) عربی

بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عَمَّ يَتَسَاءلُونَ (1) عَنِ النَّبَإِ الْعَظِيمِ (2) الَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ (3) كَلَّا سَيَعْلَمُونَ (4) ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ (5) أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا (6) وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا (7) وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا (8) وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا (9) وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا (10) وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا (11) وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا (12) وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا (13) وَأَنزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاء ثَجَّاجًا (14) لِنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا (15) وَجَنَّاتٍ أَلْفَافًا (16) إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا (17) يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا (18) وَفُتِحَتِ السَّمَاء فَكَانَتْ أَبْوَابًا (19) وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا (20) إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا (21) لِلْطَّاغِينَ مَآبًا (22) لَابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا (23) لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا (24) إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا (25) جَزَاء وِفَاقًا (26) إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا (27) وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا (28) وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا (29) فَذُوقُوا فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا (30)   إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا (31) حَدَائِقَ وَأَعْنَابًا (32) وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا (33) وَكَأْسًا دِهَاقًا (34) لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا (35) جَزَاء مِّن رَّبِّكَ عَطَاء حِسَابًا (36) رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الرحْمَنِ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا (37) يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلَائِكَةُ صَفًّا لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرحْمَنُ وَقَالَ صَوَابًا (38) ذَلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ فَمَن شَاء اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ مَآبًا (39) إِنَّا أَنذَرْنَاكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ الْكَافِرُ يَا لَيْتَنِي كُنتُ تُرَابًا (40)

Surah Naba - Urdu Text | سورة النبإ (78) اردو

اللہ کے نام سے جو رحمن ورحیم ہے (شروع کرتاہوں )
کس چیز کے متعلق ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں؟ ﴿١﴾ نباء عظیم کے متعلق؟ ﴿٢﴾ وہ کہ جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں ﴿٣﴾ خبردار! عنقریب جان لیں گے ﴿٤﴾ پھر خبردار! عنقریب وہ جان لیں گے ﴿٥﴾ کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا؟ ﴿٦﴾ اور پہاڑوں کو میخیں (زمین کی) ﴿٧﴾ اور ہم نے تم کو جوڑا جوڑا بنایا ﴿٨﴾ اور ہم نے بنایا تمہاری نیند کو آرام ﴿٩﴾ اور بنایا رات کو لباس ﴿١٠﴾ اور بنایا ان کو معاش ﴿١١﴾ اور بنائے تمہارے اوپر سات آسمان ﴿١٢﴾ اور بنایا سورج کو چمکنے والا ﴿١٣﴾ اور نازل کیا ہم نے بادلوں سے پے در پے ٹپکنے والا پانی ﴿١٤﴾تاکہ نکالیں دانے ﴿١٥﴾ اور انگوری اور باغات گھنے ﴿١٦﴾ تحقیق فیصلے کا دن وعدے کا ہے ﴿١٧﴾ جس دن صورت پھونکا جائے گا پس تم ٹولے ٹولے ہو کر آؤ گے ﴿١٨﴾ اور آسمان کے دروازے کھول دیئے جائیں گے ﴿١٩﴾اور پہاڑوں کو ہٹا دیا جائے گا پس وہ سراب معلوم ہوں گے ﴿٢٠﴾ تحقیق جہنم ہی (ان کی) انتظار گاہ ہے ﴿٢١﴾ جو سرکشوں کی بازگشت ہے ﴿٢٢﴾ جس میں ٹھہریں گے صدیوں تک ﴿٢٣﴾ نہ وہاں نیند کا ذائقہ چکھیں گے اور نہ پانی کا ﴿٢٤﴾ مگر کھولتا ہوا پانی اور پیپ ﴿٢٥﴾ یہ ان کی پوری جزا ہے ﴿٢٦﴾ تحقیق وہ حساب کی امید بھی نہ رکھتے تھے ﴿٢٧﴾ اور سختی سے ہماری آیات کو جھٹلاتے تھے ﴿٢٨﴾ اور ہم نے ہر ان کے عمل کو کتاب میں احصار کیا ہے ﴿٢٩﴾ پس (کہا جائے گا) چکھو پس ہم تمہیں نہ زیادہ کریں گے مگر عذاب میں ﴿٣٠﴾ بے شک متقی لوگوں کے لئے کامیابی ہے ﴿٣١﴾ (ان کے لئے) باغ ہیں اور انگور ہیں ﴿٣٢﴾ اُبھرے ہوئے پستانوں والی نوجوان ہمسن حوریں ہوں گی ﴿٣٣﴾ اور چھلکتے ہوئے پیالے ہوں گے ﴿٣٤﴾ نہ سنیں گے وہاں کوئی لغو بات اور نہ جھوٹ ﴿٣٥﴾ بدلہ تیرے رب کی طرف سے عطائے کثیر ﴿٣٦﴾ وہ جو رب ہے آسمانوں و زمین کا اور جو ان کے درمیان ہے رحمٰن ہے ان کو طاقت نہیں ہوگی اس سے ﴿٣٧﴾ خطاب کرنے کی جس دن کھڑے ہوں گے روح اور فرشتے صف بہ صف نہ بولیں گے مگر وہ جس کو رحمٰن اجازت دے گا اور وہ بات بھی صحیح کہے گا ﴿٣٨﴾ یہ دن حق ہے پس جو چاہے اپنے رب کی طرف اپنی بازگشت بنائے ﴿٣٩﴾ ہم نے تمہیں ڈرایا عذاب قریب سے جس دن دیکھے گا انسان ان اعمال کی طرف جنہیں اپنے آگے بھیج چکا تھا اور کافر کہے گا ہائے افسوس میں مٹی ہوتا ﴿٤٠﴾

ایک تبصرہ شائع کریں