التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

سجدہ قرآنی (واجب سجدے)

قرآن مجید میں پندرہ سجدے ہیں جن میں سے چار واجب اور گیارہ مستحب ہے۔ صافی میں مروی ہے کہ جب آدمی سجدہ کرتا ہے تو شیطان روتا ہے اور کہتا ہے ہائے ۔۔۔

صافی میں مروی ہے کہ جب آدمی سجدہ کرتا ہے تو شیطان روتا ہے اور کہتا ہے ہائے میں نے کیا کیا یہ سجدہ کر کے تو جنت میں جائے گا اور میں نے انکار کر کے جہنم لے لیا۔ 

قرآن مجید میں پندرہ سجدے ہیں جن میں سے چار واجب اور گیارہ مستحب ہے۔

واجب سجدے

1.      الم سجدہ 

2.      حم سجدہ 

3.      النجم

4.    اقراء

 میں ہیں اور باقی مستحب ہیں تفصیل یہ ہے۔

1.      سورہ اعراف کے آخر میں 

2.      سورہ الرعد میں وظلالھم بالغدو والاصال پر 

3.      سورہ نحل میں یفعلون ما یومرون پر

4.      سورہ بنی اسرائیل میں ویزیدھم خشوعاً کے مقام پر 

5.      سورہ کھیٰعص میں خرواسجدا و و بکیا پر

6.      سورہ حج میں ان اللہ یفعل ما یشآء پر 

7.      اسی سورہ میں وافعلوا الخیر لعلکم تفلحون پر

8.      سورہ فرقان میں وزادھم نفوراً پر

9.      سورہ نمل میں رب العرش العظیم پر

10.  الم تنزیل میں وھم لا یستکبرون پر

11.  سورہ ص میں خراً راکعاً و اناب پر

12.  سورہ حم سجدہ میں ان کنتم ایاہ تعبدون پر

13.  سورہ النجم کے خاتمے پر

14.  سورہ انشقاق میں واذا قرا علیھم القراٰن لایسجدون پر

15.  سورہ اقراء میں خاتمے پر

مسئلہ: آیت سجدہ ختم کرنے پو فوراً سجدہ بجا لانا چاہیے۔

مسئلہ: جس طرح قرآن پڑھنے والے پر سجدہ واجب ہے اسی طرح سننے والے پر بھی سجدہ واجب ہوا کرتا ہے اور اگر سنت ہوتو دونوں کے لئے مستحب ہو گا۔

مسئلہ: جن سورتوں میں سجدہ واجب ہے ان کو عزائم کہا جاتا ہے اور ان کا نماز فریضہ میں پڑھنا نا جائز لیکن نافلہ میں پڑھ سکتا ہے اور جب آیت سجدہ پڑھے گا تو سجدہ کریگا۔

مسئلہ: اگر نافلہ پڑھ رہا ہو اور کوئی دوسرا آدمی عزائم میں سے آیت سجدہ پڑھے اور یہ سن رہا ہو تو اس پر سجدہ واجب ہو گا پس فوراً سجدہ کر کے بعد میں اپنی نماز کو پورا کریگا لیکن اگر نماز واجب میں ہوتو آیت سجدہ سن کر سجدہ کا اشارہ کرے اور نماز کو پورا کرے۔ 

مسئلہ : سجدہ قرآن کےلئے نہ تکبیر کہنا ضروری ہے اور نہ اس کے بعد تشہد و سلام ہے البتہ سجدہ سے سر اٹھا کر تکبیر کہنی چاہیے۔

مسئلہ: اس سجدہ کے لئے حدث و خبث سے طاہر ہونا ضروری نہیں ہے خواہ حدث اصغر ہو یا حدث اکبر ہو لہذا سننے والا جس حالت میں سنے گا اگر سجدہ واجب ہو گا تو اس کو بجا لانا ہو گا۔

مسئلہ: سننے سے مراد کان دھر کر سننا ہے اتفاقی طور پر آواز کا کان میں پہنچ جانا موجب سجدہ نہ ہو گا۔

مسئلہ: سجدہ قرآن میں قبلہ رخ ہونا واجب نہیں بلکہ بہتر ہے کہ حتی الامکان قبلہ رخ ہو۔

مسئلہ: طہارت ، لباس اور ساتوں اعضا کا زمین پر رکھنا نیز ایسی چیز پر پیشانی کا رکھنا جو نماز سجدہ کےلئے ضروری ہے اس سجدہ میں کوئی شرط نہیں البتہ بہتر ہے کہ ان شرائط کا لحاظ رکھا جائے۔ 

مسئلہ: سجدہ قرآن میں کوئی خاص ذکر معین نہیں ہے بلکہ جو ذکر یا عا پڑھے کافی ہے اور امام جعفر صادق علیہ السلام سے ایک روایت میں ہے کہ سجدہ تلاوت میں یہ پڑھے:-

سجدت لک یا رب تعبدا و رقا لا مستکبرا عن عبادتک ولا مستنکفا بل انا عبد ذلیل خائف مستجیر

اور دوسری روایت میں ہے کہ یہ پڑھے لا الہ الا اللہ حقا حقا لا الہ الا اللہ ایمانا و تصدیقا لا الہ الا اللہ عبودیۃ و رقا لا مستنکفاً ولا مستکبراً بل انا عبد ذلیل خائف مستجیر اور روایات میں ہے کہ جو ذکر نماز کے سجدہ میں پڑھا جاتا ہے وہی پڑھے۔

مسئلہ: اگر سجدہ قرآن بھول جائے تو جس وقت یا آ جائے۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں