التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

تعقیبات نماز

سلام پڑھنے کے بعد کانوں تک ہاتھ بلند کر کے تین بار اللہ اکبر کہنا مستحب ہے۔نماز سے فارغ ہونے کے بعدنمازی کو چاہیے کہ فوراً چلا نہ جائے بلکہ مصلائے ۔۔۔

سلام پڑھنے کے بعد کانوں تک ہاتھ بلند کر کے تین بار اللہ اکبر کہنا مستحب ہے۔نماز سے فارغ ہونے کے بعدنمازی کو چاہیے کہ فوراً چلا نہ جائے بلکہ مصلائے عبادت پر بیٹھ کر ذکر خدا بجالائے اور تمام اذکار میں سے تسبیح جناب فاطمہ زہر افضل ہے اور وہ یہ ہے ۔

چونتیس مرتبہ (34) اللہ اکبر

تینتیس مرتبہ (33)الحمدللہ

تینتیس مرتبہ (33) سبحان اللہ

یہ تسبیح صرف توحید ہی توحید کا درس ہے پہلے کلمہ میں اللہ کی کبریائی کی گواہی ہے اور دوسرے کلمہ میں اللہ کی نعمات کا شکر ہے اور تیسرے کلمہ میں ہر غیر شائستہ صفت سے اس کی تنزیہہ کا بیان ہے خود حضرت رسالتمآبؐ نے اپنی پیاری شہزادی کو یہ تسبیح تعلیم فرمائی اورمعصوم سے مروی ہے کہ اس کا پڑھنا ثواب کے  لحاظ سے ایک ہزار رکعت نماز نافلہ کے برابر ہے پس مومن کو چاہیے کہ نماز فریضہ کے بعد اس کو ترک نہ کرے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں