چونکہ بعض حلقوں سے اس ضرورت کو شدت سے محسوس کیا گیا ہے کہ عورتوں کے احکام پر مشتمل ایک الگ کتاب ہونی چاہیے چنانچہ کافی مصروفیات کے باوجود انتہائی نا مساعد حالات میں اس اہم کام کو انجام دینے کے لئے عورتوں کے احکام پر مشتمل مخصوص کتاب لکھنے کا عزم کیا پس بہت کم وقت میں بفضل خدا اس کو مکمل کیا اور طہارت و نماز کے ضروری مسائل بھی اس میں شامل کر دیئے جن میں مرد بھی شریک ہیں تا کہ افادیت میں کمی نہ رہے روزہ و حج و زکوٰۃ و دیگر مشترکہ مسائل کو ترک کر دیا کیونکہ دوسری فقہی کتابوں میں موجود ہیں خداوند کریم صنف نساء کو اپنے مخصوص مسائل کے سمجھنے کی توفیق مرحمت فرمائے ۔
حسین بخش