بحارالانوار جلد 23 میں کتاب الغایات سے مروی ہے سفارش کرنے والوں میں سے بہتر سفارش کرنے والا وہ شخص ہے جو عورت و مرد کے درمیان سفارشی کردار ادا کر کے ان کی آپس میں شادی کرا دے۔
جامع الاخبار سے منقول ہے جو شخص کسی کی جائز شادی کرانے
میں اپنی کوششوں کو بروئے گار لا کر عورت و مرد میں شادی کرادے تو خدوند کریم اس
کی حور عین سے شادی کرے گا ۔ اس مقصد کے لئے آمدو رفت میں اس کو ہر قدم اور ہر لفظ
کے بدلہ میں ایک ایک سال کی عبادت ثواب ملے گا۔
بروایت خصال حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے
قیامت کے روز اللہ چار قسم کے لوگوں پر نظر رحمت فرمائے گا۔
1. جو کسی شخص کو اس کی غلطی کی معافی دیدے۔
2. جو کسی مصیبت زدہ کی فریاد رسی کرے۔
3. جو کسی غلام کو آزاد کر دے۔
4. جو کسی غلام ایسے شخص کی شادی کرا دے جو
پہلے شادی شدہ نہ ہو۔
وسائل میں امام موسٰی کاظم علیہ السلام سے منقول ہے قیامت
کے روز جب کوئی سایہ نہ ہو گا تین قسم کے لوگ عرش پروردگار کے سایہ میں ہوں گے ۔
1. وہ شخص جو کسی مسلمان بھائی کی شادی
کرائے۔
2. وہ شخص جو مسلمان بھائی کو خادم مہیا
کرے۔
3. وہ جو مسلمان بھائی کا راز محفوظ رکھے۔