التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

واجب نمازیں

ہر بالغ و عاقل پر واجب ہونے والی نمازیں نو ہو سکتی ہیں

1.      نماز پنجگانہ یومیہ

2.     نماز آیات

3.     نماز جنازہ

4.     نماز طواف

5.     نماز قضائے والدین

6.     نماز نذر و عہد سمین

7.     نماز اجارہ

8.     نماز احتیاط

9.     نماز عیدین

تنبیہ: نماز کسوف (سورج گرہن اور نماز خسوف (چاند گرہن) نماز آیات میں داخل ہیں۔

مسئلہ: نماز آیات سورج گرہن اور چاند گرہن ، زلزلہ ، بجلی کی خوفناک کڑک اور تیز آندھی یا کوئی اور آسمانی خطر ناک حادثہ جب رونما ہوتو دو رکعت نماز آیات کی نیت سے پڑھنی واجب ہے ہر رکعت میں پانچ پانچ رکوع ہوا کرتے ہیں چاہے ہر رکوع سے پہلےسورہ فاتحہ اور دوسرا سورہ پڑھتا رہے یا صرف پہلے رکوع سے قبل سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد کسی سورہ قرآنیہ کے پانچ حصے کر کے ہر رکوع سے پہلے ایک ایک حصہ پڑھتا جائے مثلاً پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھے پھر بہ نیت سورہ توحید بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر رکوع میں چلا جائے پس اٹھے اور حالات قیام میں قل ہواللہ احد پڑھ کر رکوع کرے پھر اٹھ کر اللہ اکبر کہے اور اللہ الصمد کہہ کر رکوع میں جائے پھر اٹھ کر اللہ اکبر کہے اور لم یلد ولم یلد کہہ کر رکوع کرے پھر اٹھے اور اللہ اکبر کہے اور کھڑے ہو کر ولم یکن لہ کفوا احد کہہ کر رکوع میں جائے اور اس کے بعد کھڑے ہو کر سمع اللہ لمن حمدہ کہے اور تکبیر کہہ کر سجدہ میں جائے اور اسی طرح پھر دوسری رکعت پوری کرے۔

مسئلہ: اگر پہلی رکعت میں ہر رکوع سے پہلے سورہ فاتحہ اور دوسرا مکمل سورہ پڑھے اور دوسری رکعت میں ایک سورہ کے پانچ حصے کر لے یا پہلی رکعت میں ایک سورہ کے پانچ حصے کر لے اور دوسری رکعت میں الگ الگ سورہ پڑھتا رہے تو بھی درست ہے

مسئلہ اس میں کوئی فرق نہیں کہ ایک سورہ کو بار بار پڑھتا رہے یا ہر بار الگ سورہ پڑھے۔

مسئلہ: ہر دوسرے رکوع سے پہلے دعا قنوت پڑھ لے اور صرف دوسری رکعت کے آخری رکوع سے پہلے ایک قنوت پر اکتفا بھی کر سکتا ہے۔

مسئلہ: نماز آیات میں قرآت  کو جہر سے پڑھنا بہتر ہے اور یہ نماز جماعت سے بھی ادا کی جا سکتی ہے ۔

مسئلہ: نماز کسوف و خسوف کا وقت اول گرہن سے شروع ہوتا ہے اور جب کھانا شروع ہو تو ختم ہو جاتا ہے اور اگر کسوف یا خسوف مکمل ہو چکا ہوتو وقت میں نہ پرھنے کے بعد قضا لازم ہوتی ہے اور اگر مکمل کسوف یا خسوف نہ ہوا ہو اور عین وقت پر پتہ بھی نہ چلے تو بعد میں اس کی قضا لازم نہیں۔

مسئلہ: نماز آیات کے دوسرے اسباب کی صورت میں ادا کا کوئی وقت مقرر نہیں پس سبب ظاہر ہونے کے بعد نماز واجب ہو جاتی ہے خواہ جس وقت پڑھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں