التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

آب مطلق ، آب قلیل ، آب کر

آب مطلق

وہ ہے جس پر کسی شیئ کی نسبت کے بغیر پانی کا نام صادق آئے قلیل پانی ، کُر کا پانی ، جاری پانی ، بارش کا پانی۔

آب قلیل

آب قلیل سے مراد وہ پانی جو کر کی مقدار سے کم ہو خواہ لوٹے گھڑے یا مٹکے میں ہو یا زمین کے گڑھے میں ہو یہ پاک پاکیزہ ہے بشرطیکہ کوئی نجاست اس سے نہ چھو جائے۔

مسئلہ: آب قلیل اگر نجس ہو جائے تو اوپر بارش پڑنے سے پاک ہو جاتا ہے نیز آب جاری کثیر یا آب کر سے متصل ہو جانے کے بعد بھی پاک ہو جاتا ہے ۔

مسئلہ: اگر لوٹے یا گھڑے کے نیچے سوراخ ہو اور پانی سے بھر کر اسے نجس زمین پر رکھا جائے تو نجاست سے متصل ہو کر گھڑے یا لوٹے کے اندر کا پانی نجس ہو جائے گا۔

مسئلہ: اگر آب قلیل بہہ رہا ہو اور کسی نجس سے متصل ہو کر گزرے تو نجاست سے متصل ہونے کے بعد والا پانی نجس ہو گا لیکن اس سے پہلے پانی کی دھار نجس نہیں ہو گی مثلاً اگر آفتابہ سے کسی نجس کپڑے یا برتن یا جسم کے کسی حصہ کو پاک کیا جا رہا ہو تو نجاست کے دور ہونے سے پہلے نجاست سے متصل ہو کر گرنے والا پانی جسے غسالہ کہا جاتا ہے وہ نجس ہو گا لیکن اس سے پہلے کا پانی جو آفتابہ میں ہے پاک رہیگا ۔

آب کر

وہ پانی جا ناپ کے لحاظ سے ساڑھے تین بالشت لمبا ساڑھے تین بالشت چوڑا اور ساڑھے تین بالشت گہرا ہو یا اتنی مقدار میں کہیں پھیلا ہوا ہو۔ یہ پانی طاہر و مطہر ہوتا ہے اور نجاست کے ملنے سے نجس نہیں ہوتا جب تک کہ اس کے اوصاف میں سے کسی وصف میں تبدیلی نہ آ جائے یعنی رنگ بو یا ذائقہ میں تبدیلی جو نجاست کی وجہ سے ہو اسے نجس کر دیتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں