آداب بیت الخلاء
پیشاب و پاخانہ کے لئے ایسی جگہ پر بیٹھے جہاں اس کو دیکھنے
والا کوئی نہ ہو اور ہر دیکھنے
والے با سمجھ آدمی سے شرمگاہ کا چھپانا واجب ہے۔
مسئلہ: بیت الخلاء میں قبلہ کی طرف رخ کرنا اور پشت
کرنا حرام ہے۔
مسئلہ: بیت الخلاء میں جاتے ہوئے مندرجہ ذیل امور کی
رعایت کرنا مستحب ہے۔
·
سر کا ڈھانپنا
·
بیٹھے ہوئے بائیں پاؤں کا سہارا لینا
·
داخل ہوتے وقت بایاں پاؤں آخر میں رکھنا اور نکلتے ہوئے دایاں پاؤں مقدم کرنا۔
·
دعا منقولہ کا پڑھنا
·
استبراء کرنا
·
استبراء کے وقت تین دفعہ کھانسنا
·
بائیں ہاتھ سے استجناء کرنا
مکروہات بیت الخلاء
مندرجہ ذیل ہیں۔
·
دائیں ہاتھ سے استنجاء کرنا
·
کھڑے ہو کر پیشاب کرنا
·
پیشاب کو ہوا میں اڑانا۔
·
جاری پانی میں پیشاب کرنا۔
·
راستہ پر پیشاب کرنا
·
پانی کے گھاٹ پر پیشاب کرنا
·
گھر کے صحن میں پیشاب کرنا
·
لوگوں کے جمع ہونے اور بیٹھنے کی جگہ پر پیشاب کرنا۔
·
پھلدار درخت کے نیچے
·
قافلوں کی قیام گاہوں میں۔
·
حشرات الارض کے سوارخوں میں پیشاب کرنا
·
پیشاب کرتے وقت مسواک کرنا
·
پیشاب کرتے وقت باتیں کرنا