یہ عقائد اسلامیہ فلاح دنیاوی اور نجات اخروی کے ایسے پائیدار اصول
ہیں کہ دل و دماغ کا ان کو قبول کر لینا شرف اناسنی کے حصول موثر ترین زینہ ہے اور
میں سچ کہتا ہوں کہ اسلام پر جس قدر مصائب آئے اس کی واحد وجہ صرف یہی ہے کہ اہل
اسلام کے قلوب سے یہ رنگ مٹ گیا اور ان کے عقول ان حقائق سے نا آشنا ہو گئے پس
مسلمانوں کی تمام تر کمزوریوں کا واحد سبب
ان کے دین کی کمزوری ہے اگر آپ دریا فت کریں کہ قوم شیعہ میں دینی کمزوری کو
راستہ کہاں سے ملا تو اس کا جواب ایک تو وہی
جو بالعموم اسلام کی کمزوری کا سبب ہے یعنی روح مغربیت کا نفاذ اور دنیا کی
ظاہری آرائیشیں نمائشیں رنگ رلیاں اور عیاشیاں جس کی بدولت نقوش مذہب کافی حد تک
دلوں سے ہٹ گئے اور روحانی تعلقات کے سلسلے غلاموں کے آقاوں سے کٹ گئے اور دوسرا
سبب شیعہ قوم میں دینی کمزورویوں کا یہ بالخصوص ہے کہ صاحبان منبر اور اربات علم
نے اپنا فریضہ رشد و ہدایت ترک کردیا اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے مقدس
فریضہ کی ادائیگی سے غیر معمولی کو تاہی برت لی اب اگر یہ سوال کیا جائے کہ یہ
غفلت شعار کیوں کو معرض ظہور میں آئی تو اس کے جواب میں خاموشی ہی بھلی۔
التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔
یہاں کلک کریں
علامہ حسین بخش جاڑا کی تصانیف ، تفسیر انوار النجف، قرآن مجید کی بہترین تفسیر ، لمعۃ الانوار، اس میں شیعہ عقائد ، اصحاب الیمین، شہداء کربلا کے بارے ، مجالس کا مجموعہ، مذہب شیعہ کی حقانیت پر مدلل کتاب ، احباب رسول، کتاب اصحاب رسول کا جواب ، اسلامی سیاست، اصول دین کی تشریح پر مفصل بحث ، امامت و ملوکیت ، خلافت و ملوکیت کا جواب ، معیار شرافت، اخلاقیات ، انوار شرافت، خواتین کے مسائل، انوار شرعیہ، مسائل فقہیہ ، اتحاد بین المسلمین پر مبنی مناظرہ ، نماز امامیہ، شیعہ نما زکا طریقہ اور ضروری مسائل