مطہرات (14) چودہ چیزیں ہیں
پانی، زمین، سورج ، استحالہ ، انتقال، انقلاب ، اسلام
، تبعیت ، غیبت ، زوال عین نجاست، خون متعاد کا نکلنا، غسالہ کا الگ ہوجانا ، ذہاب
ثلثین۔
پانی۔
پانی کی دو قسمیں۔ ایک مطلق اور دوسرا مضاف
·
آب مطلق وہ ہے جس پر کسی دوسری شیی کی نسبت دیئے بغیر پانی کا نام استعمال کیا
جائے۔
·
آب مضاف وہ ہے جس پر پر کسی دوسری شیئی کی نسبت سے پانی کا نام استعمال ہو
مثلاً عرق گلاب ، عرق سونف، چائے ، شربت ، لسی ، شکنجی، آب لیموں وغیرہ ، دریا نہر
کاپانی جس میں مٹی ملی ہوئی ہوتی ہے اس کو مضاف کہتے بلکہ وہ آب مطلق ہوتا ہے ۔
آب مضاف
مسئلہ: مضاف پانی خواہ کس قدر ہی زیادہ کیوں نہ ہو
معمولی سی نجاست کے ملنے سے نجس ہو جاتا ہے ۔
مسئلہ: مضاف پانی اگرچہ خود پاک ہو لیکن کسی شیئی کو
پاک نہیں کر سکتا ہے۔
مسئلہ:
جسم کپڑے برتن وغیرہ سے مضاف پانی کے ذریعے نجاست دور نہیں کی جا سکتی اسی طرح
مضاف پانی سے وضو یا غسل بھی نہیں کیا جا سکتا ظاہری نجاست کو دور کرنے کا نام
طہارت عن الخبث ہے اور وضو یا غسل کی طہارت عن الحدث کہتے ہیں پس مضاف پانی نہ خبث
کو دور کرتا ہے اور نہ حدث کو دور کرتا ہے البتہ جسم یا کپڑے یا برتن کی ظاہری میل
کچیل کو دور کر سکتا ہے ۔