التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

وضو کا بیان، وضو تجدیدی

وضو کا بیان

نماز طواف ۔ مس کتابت قرآن و مس اسماء اللہ و مس اسماء انبیاء آئمہ طاہرین علیہھم السلام کے لئے وضو کرنا ضروری ہے اسی طرح مسجد الحرام یا مسجد نبی میں جنبی ہو جانے کے بعد وہاں سے نکلنے کےلئے بھی وضو ضروری ہوا کرتا ہے اور اگر منت مان لے کہ اگر میرا فلاں کام ہو گیا تو میں فلاں کام وضو کے ساتھ بجا لاؤں گا تو اس قسم کا وضو بھی واجب ہو جایا کرتا ہے۔

وضو تجدیدی

وضو ہونے کے باوجود نیا وضوکر کے نماز پڑھنا وضو تجدیدی کہلاتا ہے اور یہ مستحب ہے جناب رسالتمآبؐ سے مروی ہے کہ جو شخص وضو کرے اس کا نامہ اعمال میں دس نیکیاں درج ہوتی ہیں ایک روایت میں ہے کہ جو شخص حدث کے بغیر تجدید وضو کرے خدا وند کریم استغفار کے بغیر اس کی توبہ قبول کر لے گا۔

مسئلہ: قرآت قرآن مجید کےلئے وضو مستحب ہے۔

مسئلہ: حائض عورت کےلئے مستحب ہے کہ اوقات نماز میں وضو کر کے اپنے مصلا پر بیٹھ کر ذکر خدا کرے۔

مسئلہ: نماز جنازہ کےلئے مستحب ہے کہ وضو کر کے اس میں شریک ہو۔

مسئلہ: سوتے وقت وضو کر کے سونا مستحب ہے۔

مسئلہ: ہر وقت با وضو رہنا مستحب ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں