التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

حضورؐ کی خصوصیات

آپ کی جسمانی خصوصیات

§        جس طرح آپ سامنے دیکھتے تھے اسی  طرح پیچھے کی چیز کو دیکھ سکتے تھے

§        آپ کی آنکھیں سوتی تھیں لیکن دل بیدار رہتا تھا

§        آپ کاسایہ زمین پرنہیں پڑتاتھا

§        مکھی آپ کے جسم پر نہیں بیتھ سکتی تھی

§        زمین آپ کےفضلات کو نگل جاتی تھی

§        بڑےسے بڑ ا قد آور جب آپ کے سامنےکھڑا ہوتا توآپ کا قد اس سےزیادہ نظر آتا تھا

§        آپ کے شانوں کے درمیان مہر نبوت کاواضح نشان موجود تھا

§        جس مقام سے آپ کا گذر ہوتا تھا خوشبو کی مہک باقی رہتی تھی جس سے لوگوں کو آپ کے گزر جانے کا علم ہوتا تھا

§        شب تاریک میں آپ کے چہرہ کانور روشنی کاموجب ہوا کرتا تھا

§        آپ ختنہ شدہ متولد ہوئےتھے

§        دھوپ میں آپ کے جسم پر بادل سایہ فگن رہتا تھا

§        آپ کے ہشاش بشاش چہرہ میں اورآپ کے اخلاق میں اس قدر کشش تھی کہ جو بھی ایک دفعہ پاس آکر بیٹھ جاتا پھر اس کا دل اٹھنے کو نہ چاہتا تھا وٖغیرہ اور تفسیر انوارالنجف جلد نمبر 10 ص 70 پر ہم نے کتاب من لا یحضرہ الفقیہ سے ایک روایت نقل کی ہے جو حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے مروی ہے اور اس سے ثابت ہوتاہے کہ سوائے مہر نبوت کے باقی خصوصیات میں آئمہ طاہرین حضورکے شریک تھے اور عقل سلیم کے لئے اس میں انکار کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ سب ایک ہی نورکے حصے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں