التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

حضرت محمد مصطٖفی ﷺ سید الانبیا ہیں

ہمارا عقیدہ ہے کہ حضور تمام انبیا و مرسلین سےافضل  و اشرف ہیں اور تمام نبیوں اور رسولوں کی تصدیق کرنےوالے ہیں سورۃ آل عمران آیت نمبر 80  پارہ 3 میں قرآن کا صاف و صریح ارشاد ہے کہ خدا وندکریم نے تمام انبیا سے عہد لیا تھا کہ میں جب تم کو کتاب و حکمت دوں اور پھر تمہارے پاس میرا رسول آئے توا س پر ایمان لانا اور اس کی نصرتت کرنا اور تمام نبیوں نےیہ عہد کیا تھا حضرت رسالت مآب سے منقول ہے فرمایا تمام اولا د آدم کامیں سردار ہو ں حدیث قدسی مشہور ہے لولا ک لما خلقت الافلاک مقصد یہ ہے کہ اگر یہ نہ ہوتے تو اور کچھ نہ ہوتا علاوہ ازیں دلیلیں ان کی اشرفیت و فضلیت پر بہت سی ہیں

·        باقی انبیا کا حلقہ اثر مختصر ہوتا تھا عرض کے لحاظ سےکوئی ایک قبیلہ کا کوئی ایک قبیلہ کا کوئی قوم اور کوئی ملک کا اور طولی لحاظ سے ایک مدت معنیہ تک کیونکہ بعد میں آنے والے نبی صاحب شریعت ا ن کے ناسخ ہو ا کرتے تھے لیکن حضورکا حلقہ اثر وسیع سے وسیع تر ہے عرض کے لحاظ سے تمام کائنات اورطول کے لحاظ سےتا قیام قیامت چنانچہ ارشا د قدرت ہے تبارک الذی نذل الفرقان علی عبدہ لیکون للعالمین نذیرا بابرکت ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے پر قرآن نازل فرما یا تاکہ عالمین کےلئے نذیر بنے

·        آپ کی شریعت تمام شرائع سابقہ سے جامع تر ہے لہذا کلی شریعت کا مالک جزوی شرائع والوں سے اشرف ہے

·        آپ کی کتاب تمام کتب انبیا کے علوم کا مجموعہ ہے بلکہ اس سے بڑھ کر ہے اور علم میں کمال اعلم کےاٖفضل ہونے کی دلیل ہے

·        آپ کو معراج کا شرف ملا جو کسی نبی کو نصیب نہ ہو ا

·        آپ تمام انبیا کے کمالات کے جامع  تھے بلکہ آپ نے تو اپنے وصی کے متعلق فرمایا تھا کہ اگر گزشتہ انبیا کے کمالات دیکھنے ہوں تو علی کو دیکھیں جس کے وصی میں تمام انبیا کے کمالات موجود ہوں تو اس کی ذات تو اس سے بڑھ کر ہو گی

·        آپ نےفرما یا تھا الحسن والحسن سیدا شباب اھل الجنتہ میرے حسن و حسین جوانان جنت کے سردار ہیں اور ان کا باپ ان سے افضل ہے پس جب حسین باقی انبیا سے افضل ہوں تو حضور کی افضلیت میں شبہ ہی کوئی نہیں رہتا

·        آپ نے فرمایا تھاکہ شب معراج تمام انبیا نے بیت المعمور پر میرے پیچھے نماز پڑھی تھی اور یہ بھی افضیلت کی دلیل ہے کیونکہ مقتدا ءکا مقتدی سے افضل ہونا ضروری ہے

·        جب حضرت عیسی حضرت مہدی کے پیچھے نماز پڑھیں گے تو حضرت مہدی حضرت عیسی سے افضل ثابت ہوئے تو حضرت رسالتمآب کےافضل ہونے میں کیا شک رہتاہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں