التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔ یہاں کلک کریں

Search Suggest

حدیث جمع کمالات

   سیوطی سے لئالی  میں حاکم سے منقول ہے کہ حجورؐ نے حضرت علیؑ  کے حق میں فرمایا من اراد ان ینظر  الی اٰدم فی علمہ  ونوح فی فھمۃ وابراہیم فی علمہ ویحیٰ فی زھدہ وموسیٰ فی بطشہ فلینظر الی علی  جو شخص  آدمؑ  کو علم میں نوحؑ کوفہم  میں  ابراہیمؑ کو حلم میں یحیٰ کو زہد میں اور موسیٰؑ کو اپنی قوت میں دیکھناچاہے تو علیؑ کو دیکھے یہ حدیث بھی مختلف کتب میں مختلف الفاظ سے مروی ہے  جسکا مقصد  یہ ہے کہ علیؑ جامع کمالات انبیاء ہے  پس علیؑ انبیاء سابقین سے افضل ہیں جن میں ایک ایک کمال تھا کیونکہ علیؑ میں ان سب کے کمالات موجود تھے پس حضورؑ رسالتمآب  کے بعد انکے صحیح قائمقام وخلیفہ یہی ہوں گے

ایک تبصرہ شائع کریں