جناب رسالتمآب کے بعد مرتبہ عبادت میں آئمہ اہل بیتؑ سے کوئی نہیں بڑھ سکتا اصل عبادت تو یہ ہے کہ انسان میں عبدیت پوری طرح نافذ ہو جس طرح غلام کے تمام اعضاء اپنے آقا کے کنٹرول میں ہوتے ہیں پس خداکا صحیح معنی میں عبد وہ ہوگا جس کے تمام اعضاء پروردگار کی مرضی کے مطابق متحرک ہوں اور عبدیت کایہ معنی آل محمدؐ میں بدرجہ اتم پایا جاتاہے مقام مناجات میں حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کا یہ کلمہ بڑا وزنی ہے وجدتک ربا کماارتضی فاجعلنی عبدا کماترتضی اے اللہ میں نے تجھے ایسا رب پایا جیسے میں چاہتا تھا اب تو مجھے اپنا ایسا عبدبناجیسے تو چاہتاہے ایک مقام پر ارشاد ہے کفیٰ بی فخرا ان تکون لی ربا وکفابی عزاان اکون لک عبدا یعن میرے فخر کے لئے اناکافی ہے کہ تو میرا پروردگار ہے اور میری عزت کے لئے اس قدرکافی ہے کہ میں تیرا عبد ہوں حضرت امام حسین علیہ السلام نے عبدیت وعبادت کا وہ منظر پیش کیا جورہتی دنیا تک تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ رہے گا حضرت علیؑ بن الحسین علیہ السلام نے اس عہدہ کو اس طرح نبھایا کہ دوست ودشمن سب زین العابدین کہنے اور سید الساجدین لقب بن گیا اسی طرح حضرت علیؑ سے لے حضرت مہدیؑ تک تمام آئمہ اہل بیتؑ کی عبادت کا یہی عالم رہاہے حضرت سجاد علیہ السلام کے باغ میں پانچ سودرخت کھجور کے تھے اور ہر رات ہر درخت کے پاس دورکعت پڑھا کرتے تھے گویا ہر رات ایک ہزاررکعت نماز ادا فرماتے تھے اور حجرت امیرالمومنین علیہ السلام کا بھی یہی دستور تھا ایک دفعہ جناب زینت عالیہ نے خواہش کی اور کہلوابھیجا کہ بیٹا عبادت کو کچھ کم کردو تو آپ نے فوکر جواب دیاکہ میری عبادت میرے جدنا مدار حضرت علیؑ کی عبادت کے مقابلہ میں اس طرح ہے جس طرح ایک قطرہ سمندر کے مقابلہ میں اور جس طرح جناب رسالتمآبؐ سے ایک حدیث منقول ہے کہ میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے اسی طرح آئمہ طاہرینؑ نماز میں مناجات پرورکاگار کی لذت محسوس فرماتے تھے
التماس سورہ فاتحہ برائے والد بزرگوار،جملہ مومنین و مومنات،شھداۓ ملت جعفریہ ، خصوصاً وہ جن کا کوئی سورہ فاتحہ پڑھنے والا نہ ہو۔
یہاں کلک کریں
علامہ حسین بخش جاڑا کی تصانیف ، تفسیر انوار النجف، قرآن مجید کی بہترین تفسیر ، لمعۃ الانوار، اس میں شیعہ عقائد ، اصحاب الیمین، شہداء کربلا کے بارے ، مجالس کا مجموعہ، مذہب شیعہ کی حقانیت پر مدلل کتاب ، احباب رسول، کتاب اصحاب رسول کا جواب ، اسلامی سیاست، اصول دین کی تشریح پر مفصل بحث ، امامت و ملوکیت ، خلافت و ملوکیت کا جواب ، معیار شرافت، اخلاقیات ، انوار شرافت، خواتین کے مسائل، انوار شرعیہ، مسائل فقہیہ ، اتحاد بین المسلمین پر مبنی مناظرہ ، نماز امامیہ، شیعہ نما زکا طریقہ اور ضروری مسائل